உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کورونا کی رفتار پر ڈبلیو ایچ او نے ظاہر کی تشویش ، کہا : یوروپ میں ہوسکتی ہیں مزید پانچ لاکھ اموات

    کورونا کی رفتار پر ڈبلیو ایچ نے ظاہر کی تشویش ، کہا : یوروپ میں ہوسکتی ہیں مزید پانچ لاکھ اموات AP

    کورونا کی رفتار پر ڈبلیو ایچ نے ظاہر کی تشویش ، کہا : یوروپ میں ہوسکتی ہیں مزید پانچ لاکھ اموات AP

    WHO on COVID-19 Deaths : ڈبلیو ایچ او کی یوروپ یونٹ کے ڈائریکٹر ہانس کلوز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یوروپی علاقہ کے 53 ممالک میں کورونا وائرس پھیلنے کی موجودہ رفتار سنگین تشویش کا موضوع ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او نے یوروپ میں کورونا وائرس انفیکشن معاملات کی بڑھتی تعداد کو سنگین تشویش کا باعث قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس حصے میں اگلے سال کی شروعات میں مزید پانچ لاکھ لوگوں کی موت ہوسکتی ہے ۔ بتادیں کہ ڈبلیو ایچ او کا یوروپ علاقہ 53 ممالک اور خطوں میں پھیلا ہے اور اس میں وسطی ایشیا کے کئی ممالک بھی شامل ہیں ۔

      ڈبلیو ایچ او کی یوروپ یونٹ کے ڈائریکٹر ہانس کلوز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یوروپی علاقہ کے 53 ممالک میں کورونا وائرس پھیلنے کی موجودہ رفتار سنگین تشویش کا موضوع ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر انفیکشن کی موجودہ رفتار ہی بنی رہی تو اگلے سال فروری تک یہاں کورونا سے مزید پانچ لاکھ لوگوں کی موت ہوسکتی ہے ۔

      ہندوستان میں 12 ہزار سے زائد نئے کیسز

      ادھر ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے کے 12 ہزار سے زائد کیسز درج ہوئے ہیں اور 15054 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 461 مزید مریضوں کی موت ہو گئی ۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے کی وجہ سے صحتیاب ہونے کی شرح 98.23 فیصد ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، بدھ کے روز ملک میں 3090920 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 7 کروڑ 63 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔

      مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12885 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 34321032 ہو گئی ہے۔ اس دوران 15054 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 33712794 ہوگئی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: