உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Corona Update: ملک میں تیزی سے کم ہورہی کورونا کی رفتار! 24 گھنٹے میں درج ہوئے 2.5 لاکھ نئے کیسیز، ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد 2.67 لاکھ

    Covid-19 : تیزی سے کم ہورہی ہے کورونا کی رفتار!

    Covid-19 : تیزی سے کم ہورہی ہے کورونا کی رفتار!

    وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں پیر کو کورونا ویکسینیشن مہم کے تحت 62,29,956 لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ٹیکہ اندازی کا فیگر 1,62,92,09,308 پہنچ گیا ہے۔ وزارت کے مطابق 1,77,12,517 سیشن میں کیے گئے ٹیکہ اندازی کی وجہ سے یہ کامیابی حاصل ہوپائی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:ہندوستان میں کورونا (Corona Cases In India) کے کیسیز مسلسل کم ہورہے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے نئے کیسیز میں زبردست کمی درج کی گئی ہے۔ وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 2.5 لاکھ نئے کیسیز سامنے آئے ہیں اور 614 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ وہیں، اس دوران ٹھیک ہونےوالے لوگوں کی تعداد 2.67 لاکھ درج کی گئی ہے۔ فی الحال ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسیز (Covid-19 Active Cases) کی تعداد 22 لاکھ سے زیادہ بنی ہوئی ہے۔ وہیں، روزانہ متاثرین کی شرح 15.52 فیصد ہے اور ہفتہ واری انفیکشن کی شرح 17.17 فیصد ہے۔ نئے کیسیز میں ہورہی گراوٹ کی بات کریں تو ملک میں آج ، کل کے مقابلے 50,190 کیسیز کم آئے ہیں، کل کورونا وائرس کے 3,06,064 کیسیز آئے تھے۔

      ملک میں ابھی تک کورونا کے 162.92 کروڑ ڈوز لگائے جاچکے ہیں۔ وہیں، ایکٹیو کیسیز کی تعداد 22.36 لاکھ ہے، جو کل مجموعی کیسیز کا 5.62 فیصد ہے۔ ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2,67,753 کورونا مریضوں نے وبا کو شکست دی ہے۔ اسی کے ساتھ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3,70,71,898 ہوگئی ہے۔

      ملک میں ریکوری ریٹ 93.15 فیصد ہے۔ ملک میں اب تک کورونا کے 71.88 کروڑ سیمپل ٹسٹ کیے جاچکے ہیں جس میں سے پیر کو 16,49,108 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

      وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں پیر کو کورونا ویکسینیشن مہم کے تحت 62,29,956 لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ٹیکہ اندازی کا فیگر 1,62,92,09,308 پہنچ گیا ہے۔ وزارت کے مطابق 1,77,12,517 سیشن میں کیے گئے ٹیکہ اندازی کی وجہ سے یہ کامیابی حاصل ہوپائی ہے۔

      مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستوں کو ابھی تک 162.97 کروڑ ٹیکوں کی سپلائی کی جاچکی ہے، جس میں سے 13.42کروڑ ویکسین ابھی بھی بچی ہوئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: