ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

Breaking News: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں 4 اپریل تک محدود لاک ڈاون کا حکم جاری

مہاراشٹر میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے درمیان اورنگ آباد (Aurangabad Maharashtra) میں رات 9 بجے تک لمیٹیڈ لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہفتہ اور اتوار کو پورا لاک ڈاون رہے گا۔

  • Share this:
Breaking News: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں 4 اپریل تک محدود لاک ڈاون کا حکم جاری
مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں 4 اپریل تک محدود لاک ڈاون کا حکم جاری

ممبئی: مہاراشٹر میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے درمیان اورنگ آباد (Aurangabad Maharashtra) میں رات 9 بجے تک لمیٹیڈ لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہفتہ اور اتوار کو پورا لاک ڈاون رہے گا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، 4 اپریل تک محدود لاک ڈاون جاری رہے گا۔ اس دوران صرف ضروری خدمات جاری رہیں گی۔


وہیں اورنگ آباد کے نگر پالیکا کمشنر آستک کمار پانڈے نے شہر کی پولیس کو حکم دیا ہے کہ ماسک نہ لگانے والوں پر جرمانہ لگایا جائے۔ باڈی کے ایک افسر نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ اب تک نگر پالیکا کی ٹیم چہرہ نہ ڈھکنے (ماسک نہ لگانے) والے لوگوں سے 500 روپئے جرمانہ وصول کر رہی تھی۔ افسر نے بتایا کہ منگل کو نگر پالیکا کمشنر نے حکم نامہ جاری کرکے شہر کی پولیس کو حکم دیا ہے کہ ماسک نہ لگانے والوں پر بھی جرمانہ لگایا جائے۔


مہاراشٹر میں بدھ کے روز کورونا وائرس انفیکشن کے اس سال ایک دن میں سب سے زیادہ 13,659 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 22,52,057 ہوگئی۔ صحت افسر نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ 54 اور مریضوں کی موت کے بعد مہلوکین کی کل تعداد 52,610 ہوگئی ہے۔


ممبئی میں کووڈ-19 مریضوں کی تعداد 3,37,134

ریاست میں گزشتہ سال 8 اکتوبر کو کورونا وائرس انفیکشن کے 13,395 معاملے سامنے آئے تھے ۔ اس کے بعد سے انفیکشن کے روزانہ معاملوں میں گراوٹ دیکھی جا رہی تھی۔ بدھ کو 9,913 لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد انفیکشن سے ابھرنے والے لوگوں کی تعداد 20,99,207 ہوگئی ہے۔ ریاست میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 99,008 ہے۔ ممبئی میں کووڈ-19 مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3,37,134 ہوگئی ہے اور پانچ مریضوں کی موت کے بعد مہلوکین کی تعداد 11,515 تک پہنچ گئی ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 11, 2021 10:02 AM IST