ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس : وزیر اعلی کیجریوال نے کیا قومی راجدھانی کو 31 مارچ تک لاک ڈان کرنے کا اعلان

میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ بین ریاستی ٹرانسپورٹ بس سروس سمیت سبھی غیر ضروری مسافر گاڑیاں 31 مارچ تک بند رہیں گی ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 22, 2020 06:31 PM IST
  • Share this:
کورونا وائرس : وزیر اعلی کیجریوال نے کیا قومی راجدھانی کو 31 مارچ تک لاک ڈان کرنے کا اعلان
کورونا وائرس : وزیر اعلی کیجریوال نے کیا قومی راجدھانی کو 31 مارچ تک لاک ڈان کرنے کا اعلان

ملک میں کورونا وائرس  کووڈ۔19  کے بڑھتے معاملوں کے مدنظر سبھی مسافر ریل خدمات ، میٹرو ریل خدمات اور بین ریاستی بس ٹرانسپورٹ خدمات 31 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جن 75 اضلاع میں کورونا وائرس کے معاملے پائے گئےہیں ، ان میں ضروری کو چھوڑکر سبھی خدمات بند رہیں گی ۔ کابینی سکریٹری اور وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری کی سبھی ریاستوں کے چیف سیکرٹریز کے ساتھ آج صبح ہوئی اعلی سطح میٹنگ میں یہ فیصلے لئے گئے۔ میٹنگ میں اس بات پر اتفاق ظاہر کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے اثر کے پیش نظر پابندیوں میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔


ادھر دہلی حکومت نے پوری دہلی کو لاک ڈاون کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس لاک ڈوان کے درمیان صرف ضروری اشیا کی سپلائی اور اس سے وابستہ دکانیں کھلی رہیں گی ۔ وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ ڈی ٹی سی کی صرف 25 فیصد بسیں چلیں گی ، جو ضروری خدمات جیسے اسپتال وغیرہ کے ملازمین کیلئے چلیں گی ۔



ادھر سبھی ریاستوں کے چیف سیکرٹریز کے ساتھ آج صبح ہوئی اعلی سطح میٹنگ میں متعدد اہم فیصلے لئے گئے جو اس طرح ہیں ۔ مضافاتی سمیت سبھی ریل خدمات 31 مارچ تک ملتوی رہیں گی ۔ تاہم مال گاڑیوں کو اس سے الگ رکھا گیا ہے ۔ سبھی میٹرو ریل خدمات بھی 321 مارچ تک ملتوی رہیں گی ۔ جن 75 اضلاع کے افراد کو میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے ان میں متعلقہ ریاستیں حکم جاری کر کے یقینی بنائیں گی کہ ان اضلاع میں ضروری خدمات کو چھوڑ کر دیگر سبھی خدمات بند رہیں گی ۔ اس کے ساتھ ہی بین ریاستی بس ٹرانسپورٹ خدمات بھی 31 مارچ تک ملتوی رہیں گی۔

میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ بین ریاستی ٹرانسپورٹ بس سروس سمیت سبھی غیر ضروری مسافر گاڑیاں 31 مارچ تک بند رہیں گی ۔ تفصیل سے بحث کے بعد ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حالات کا اندازہ لگانے کے بعد پابندی کے دایرے میں لائی جانے والی خدمات کی فہرست میں اضافہ کرسکتے ہیں ۔ میٹنگ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف ریاستی سرکاروں نے اس بارے میں پہلے ہی احکام جاری کردیئے گئے ہیں ۔

سبھی چیف سکریٹریوں نے میٹنگ میں بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اتوار کو جنتا کرفیو نافذ کرنے کے بعد اپیل پر کافی حد تک عمل ہورہا ہے اور اسے سب جگہ سے حمایت مل رہی ہے۔
First published: Mar 22, 2020 05:28 PM IST