ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس : پٹنہ کے حج بھون میں نہیں ہوگی نماز اور تراویح ، بہار ریاستی حج کمیٹی نے کیا اعلان

حج کمیٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ ہر رمضان میں منعقد ہونے والی افطار پارٹی بھی اس مرتبہ حج بھون میں نہیں ہوگی ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : پٹنہ کے حج بھون میں نہیں ہوگی نماز اور تراویح ، بہار ریاستی حج کمیٹی نے کیا اعلان
کورونا وائرس : پٹنہ کے حج بھون میں نہیں ہوگی نماز اور تراویح ، بہار ریاستی حج کمیٹی نے کیا اعلان

پٹنہ میں ایک سو زیادہ مسجدیں ہیں ، لیکن شہر میں کوئی ایک جامع مسجد نہیں ہے ۔ بلکہ یہاں کی سبھی مسجدیں جامع مسجد کہلاتی ہے ۔ لیکن پٹنہ کے حج بھون کی مسجد میں رمضان کے موقع پر خاص رونق رہتی ہے ۔ شہر کے وی آئی پی اور وی وی آئی پی لوگ حج بھون کی مسجد میں نماز اور تراویح پڑھنے آتے ہیں ۔ مقامی لوگوں کی بھی بڑی تعداد ہوتی ہے ۔ حج بھون کی مسجد میں خواتین کے لئے بھی تراویح کا انتظام رہتا ہے ۔ بڑی تعداد میں نمازیوں کی کثرت ہوتی ہے ، ساتھ ہی روزانہ حج بھون میں کسی نہ کسی تنظیم کی جانب سے افطار پارٹی کا انتظام ہوتا ہے ۔ لیکن اس مرتبہ حج بھون کی وہ رونق نہیں ہوگی ، جو ہمیشہ رہا کرتی ہے ۔


دراصل لاک ڈاون کے دیکھتے ہوئے بہار ریاستی حج کمیٹی نےاعلان کیا ہے کہ حج بھون کے عبادت خانہ میں نماز اور تراویح کا اہتمام نہیں ہوگا ۔ امام ، موذن اور حج بھون کے چند لوگ مسجد میں نماز ادا کریں گے ، لیکن باہر کے لوگوں کے لئے عبادت خانہ پوری طرح سے بند رہےگا ۔ ساتھ ہی حج بھون میں جمعہ کی نماز نہیں ہوگی ۔


حج کمیٹی نے صاف کیا ہے کہ کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے حج بھون میں تراویح کی نماز نہیں ہوگی ۔ حج بھون کے مطابق ہر حال میں لاک ڈاون کو فالو کرنا ضروری ہے ۔ ساتھ ہی سماجی دوری کا خیال رکھنا اور لوگوں کو ایسا کرنے کی بار بار اپیل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ اسلئے حج کمیٹی نے پٹنہ کے تمام لوگوں سے اپیل کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں نماز اور تراویح کا انتظام کریں اور گھر میں بھی سماجی دوری کو فالو کرنے کوشش کریں ۔


حج کمیٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ ہر رمضان میں منعقد ہونے والی افطار پارٹی بھی اس مرتبہ حج بھون میں نہیں ہوگی ۔ افطار لوگوں کو گھروں میں کرنا ہے اور کہیں بھی بھیڑ لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ حج کمیٹی کے چیئرمین الیاس حسین عرف سونو بابو کے مطابق ہر سال حج بھون میں رمضان کی ایک خاص رونق ہوتی ہے اور حج بھون میں افطار کا نظارہ دیکھتے کے لائق ہوتا ہے ، لیکن اس مرتبہ ان تمام چیزوں پر روک لگا دی گئی ہے ۔
First published: Apr 20, 2020 10:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading