رمضان المبارک کے پیش نظر دار العلوم دیوبند نے جاری کیا ہدایت نامہ ، مسلمانوں سے کی یہ بڑی اپیل
دار العلوم دیوبند کی فائل فوٹو
دار العلوم نے کہا ہے کہ جن مساجد میں پانچ افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے ، وہاں پانچ سے زیادہ افراد جمع نہ ہوں اور سماجی دوری کی تمام شرائط پر عمل کریں ۔ تاکہ لاک ڈاؤن کے مقصد کو کامیاب بنایا جا سکے ۔
ماہ رمضان عبادتوں کا مہینہ ہے ۔ اس ماہ مبارک میں مسلمان روزے کا اہتمام کرنے کے ساتھ اجتماعی طور پر مساجد میں تراویح بھی پڑھتے ہیں ۔ لیکن کورونا انفیکشن کی وبا کے خطرے سے نمٹنے کیلئے لاک ڈاؤن کے سبب سبھی طرح کی مذہبی تقریبات پر پابندی ہے ۔ اس کے باوجود کئی مقامات پر جماعت سے نماز ادا کرنے کی خبروں نے سماج کے ذمہ دار افراد کو بھی حیران اور پریشان کر دیا ہے ۔ ایسے میں ماہ رمضان میں اس طرح کے واقعات کے رونما ہونے سے بچنے کے لیے دار العلوم دیوبند کو ہدایت نامہ جاری کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی اور اس کے ذریعہ لوگوں سے دوبارہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی گئی ۔
دار العلوم دیوبند کے مہتمم کی اپیل پر دارالافتا نے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے جہاں لوگوں سے گھروں میں ہی عبادت کرنے کی اپیل کی ہے ، وہیں رمضان کے چاند ، روزے اور تراویح کے اہتمام کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی ہیں ۔ دار العلوم نے کہا ہے کہ جن مساجد میں پانچ افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے ، وہاں پانچ سے زیادہ افراد جمع نہ ہوں اور سماجی دوری کی تمام شرائط پر عمل کریں ۔ تاکہ لاک ڈاؤن کے مقصد کو کامیاب بنایا جا سکے ۔
دار العلوم دیوبند کے اس ہدایت نامہ کی جمعیت علماء ہند اور علماء دیوبند نے بھی تائید کی ہے اور لوگوں سے اس پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ جمیعت علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ کورونا نام کی اس وبا کے خاتمے کے لیے اب تک کوئی ویکسین تیار نہیں کی جا سکی ہے ، ایسے میں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہی اس بیماری سے بچاؤ کا واحد راستہ ہے ۔ مذہبی تقریبات میں اجتماعیت سے گریز کرتے ہوئے سماجی دوری کے فارمولہ کو اپنانے کی کوشش کی جانی ضروری ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔