ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر ! یکم جون سے روزانہ چلیں گی 200 نان اے سی ٹرینیں ، جلد شروع ہوگی بکنگ

ریلوے کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ محکمہ ریلوے یکم جون سے اپنے ٹائم ٹیبل کے حساب سے ہر دن 200 نان اے سی ٹرینیں چلانے جارہا ہے ۔

  • Share this:
بڑی خبر ! یکم جون سے روزانہ چلیں گی 200 نان اے سی ٹرینیں ، جلد شروع ہوگی بکنگ
بڑی خبر ! یکم جون سے روزانہ چلیں گی 200 نان اے سی ٹرینیں ، جلد شروع ہوگی بکنگ

ہندوستانی ریلوے (Indian Railways) نے یکم جون سے 200 مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ 200 ٹرینیں نان اے سی ہوں گی ۔ ریلوے کے مرکزی وزیر پیوش گوئل  (Rail Minister Piyush Goyal) نے ٹویٹ کرکے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ گوئل کے مطابق محکمہ ریلوے یکم جون سے اپنے ٹائم ٹیبل کے حساب سے ہر دن 200 نان اے سی ٹرینیں چلانے جارہا ہے ۔ ان ٹرینوں کی بکنگ جلد ہی شروع ہوگی ۔ حالانکہ اس کی مقررہ تاریخ کو لے کر کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے ۔


پیوش گوئل نے ٹویٹ کیا کہ مزدوروں کیلئے بڑی راحت ، آج کے دن تقریبا 200 شرمک اسپیشل ٹرینیں چل سکیں گی اور آگے چل کر یہ تعداد بڑے پیمانے پر بڑھ پائے گی ۔



گوئل نے ایک دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ اس کے علاوہ محکمہ ریلوے یکم جون سے ٹائم ٹیبل کے مطابق یومیہ 200 نان اے سی ٹرین چلائے گا ، جس کی آن لائن بکنگ جلد ہی شروع ہوگی ۔


خیال رہے کہ کورونا وائرس کے خطرات پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈٓاون کی مدت 31 مئی تک بڑھادی گئی ہے ۔ تاہم چوتھے مرحلہ کے لاک ڈاون میں کئی ساری رعایتں بھی دی گئی ہیں ۔
First published: May 19, 2020 10:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading