ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس : لاک ڈاون کے دوران آپ کیا کرسکتے ہیں اور کیا نہیں ؟ یہاں پڑھیں

حکومت نے 80 اضلاع میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے ، جہاں سے کووڈ 19 کے مثبت کیسیز سامنے آئے ہیں ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : لاک ڈاون کے دوران آپ کیا کرسکتے ہیں اور کیا نہیں ؟ یہاں پڑھیں
علامتی تصویر

ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر حکومت نے 80 اضلاع میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے ، جہاں سے کووڈ 19 کے مثبت کیسیز سامنے آئے ہیں ۔ تاہم لوگوں کو اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ یہاں پڑھیں لاک ڈاون کے درمیان آپ کون کون سی چیزیں کرسکتے ہیں اور کون کون سی چیزیں نہیں کرسکتے ہیں ۔


کیا کسی طرح کا پبلک ٹرانسپورٹ چلے گا ؟


کسی بھی طرح کا پبلک ٹرانسپورٹ بشمول پرائیویٹ بس ، ٹیکسی ، آٹو رکشا اور ای رکشا نہیں چلے گا ۔ صرف 25 فیصد ڈی ٹی سی بسیں ان لوگوں کیلئے چلیں گی ، جو ضروری خدمات انجام دے رہے ہیں ۔


کیا اولا / اوبر بک کرسکتے ہیں ؟

نہیں ، زیادہ تر ریاستوں نے پبلک ٹرانسپورٹ بشمول ٹیکسی پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ کچھ ریاستوں نے اسپتال اور ائیر پورٹ جانے کیلئے ٹیکسی کی اجازت دے رکھی ہے ۔

کیا ذاتی کار اور ٹو وہیلر کو اجازت ملے گی ؟

ہاں ، مگر صرف ضروری کام کیلئے لوگوں کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی ۔ ائیرپورٹ پر آپ کو روکا جاسکتا ہے اور سوال و جواب کیا جاسکتا ہے ۔

کیا میں اپنے کتے کو کالونی میں گھما سکتا ہوں ؟

ہاں ، لیکن گروپ میں گھمانے اور زیادہ دیر تر باہر رہنے سے گریز کریں ۔

کیا مقامی اسٹور کھلے رہیں گے ؟

سبھی دکانیں ، کمرشیل ادارے ، فیکٹریز ، ورکشاپ ، آفس ، گوڈاون اور ہفتہ وار بازار بند رہیں گے ۔

کیا میری نوکرانی یا ڈرائیور آسکتے ہیں ؟

ہاں ، تاہم اس بات کا مشورہ دیا گیا ہے کہ یہ صرف ضروری چیزوں کیلئے ہی ہونا چاہئے ۔ گھر سے نکلتے وقت ان سے سوال و جواب کیا جاسکتا ہے ۔

دہلی سے اترپردیش اور ہریانہ جانے والی سڑکیں کھلی رہیں گی ؟

نہیں ، قومی راجدھانی دہلی کی پڑوسی ریاستوں ہریانہ اور اترپردیش کے ساتھ لگی سرحد سیل ہوگی ۔

کیا میں پٹرول خرید سکتا ہوں ؟

ہاں ، پٹرول پمپ ، ایل پی جی اور تیل ایجنسیاں کھلی رہیں گی ۔

اگر میرے پاس دہلی کا فلائٹ ٹکٹ ہے تو کیا ہوگا ؟

اس مدت کے دروان دہلی آنے والی سبھی انٹرنیشنل فلائٹس بند رہیں گی ۔ تاہم گھریلو پروازیں جاری رہیں گی ۔

مذہبی مقامات کا کیا ہوگا ؟

سبھی مذہبی مقامات بند رہیں گے ۔

کیا اسپتال جاسکتے ہیں ؟

ہاں ، اسپتال اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے ۔

کیا جرنلسٹ رپورٹنگ کیلئے باہر نکل سکتے ہیں ؟

ہاں ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے جرنلسٹ باہر نکل سکتے ہیں ۔

کیا پیسے نکالے جاسکتے ہیں ؟

ہاں ، بینک ( بشمول اے ٹی ایم ) میں پیسے نکالنے کی سروس جاری رہے گی  ۔

کیا انٹرنیٹ اور کوریئر خدمات معطل رہیں گی ؟

نہیں ، ٹیلی کام ، انٹرنیٹ اور پوسٹل سروسیز جاری رہیں گی ۔

کیا گروپ میں باہر نکل سکتے ہیں ؟

نہیں ، پانچ لوگوں سے زیادہ کا کوئی بھی مجمع پوری طرح ممنوع ہے اور قانون کے مطابق اس کی سزا بھی مل سکتی ہے ۔

کیا سبزی ، دودھ اور ضروری اشیا کی دکانیں کھلیں گی ؟

دودھ ، سبزی ، کرانہ اور دواوں کی دکانیں لاک ڈاون کے دائرے سے باہر ہوتی ہیں ، لیکن ان دکانوں پر بلاوجہ بھیڑ لگانے سے بچنا انتہائی ضروری ہے ۔
First published: Mar 22, 2020 10:17 PM IST