ہوم » نیوز » وطن نامہ

کورونا وائرس : گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45231 نئے کیسیز ، 75 لاکھ سے زیادہ افراد ہوچکے ہیں شفایاب

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.68 فیصد ، اموات کی شرح 1.48 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 6.82 فیصد ہوگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 02, 2020 02:56 PM IST
  • Share this:
کورونا وائرس : گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45231 نئے کیسیز ، 75 لاکھ سے زیادہ افراد ہوچکے ہیں شفایاب
کورونا وائرس : گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45231 نئے کیسیز ، 75 لاکھ سے زیادہ افراد ہوچکے ہیں شفایاب

ملک میں لگاتار آٹھویں روز کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 50 ہزار سے بھی کم نئے کیسز کی اطلاع ہے اور اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ رہنے کی وجہ سے اموات اور ایکٹیو کیسزکی شرح میں بھی لگاتارگراوٹ آرہی ہے ۔ ملک میں صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے سے کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 561908 رہ گئی ہے۔ اس کےساتھ ہی ایکٹیو کیسز کی شرح 6.82 فیصد پرآ گئی ہے ۔ پیر کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.68 فیصد ، اموات کی شرح 1.48 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 6.82 فیصد ہوگئی ہے۔


گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 45231 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ لگاتار آٹھواں دن ہے جب کووڈ 19 کے 50 ہزار سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اس سے قبل اتوار کو 46963 ، ہفتہ کو 48268 ، جمعہ کو 48648 ، جمعرات کو 49881 ، بدھ کو 43843 ، منگل کو 36470 اور پیر کے روز 45149 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 53285 متاثر افراد شفایاب ہوئے ہیں اور 496 افراد ہلاک ۔ اب تک ملک میں 82.29 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں ، جن میں سے تقریبا 75.44 لاکھ افراد شفایاب اور 122607 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔




ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے ، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک ترین وائرس کے 1530 کیسزکے اضافے متاثرین کی مجموعی تعداد 125672 ہوگئی ہے جبکہ 113 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 44024 ہوگئی ۔ اسی کے ساتھ ہی 3726 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے ریاست میں اس لیوا وبا سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 15.14 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4425 کیسز کی کمی سے مریضوں کی مجموعی تعداد 50611 رہ گئی ۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11،192 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 7.65 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصہ کے دوران 907 ایکٹیو کیسز کی کمی کے ساتھ مریضوں کی مجموعی تعداد 23668 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 6،706 افراد کورونا وائرس سے ہلاک اور 7.95 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 02, 2020 02:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading