ملک میں کوروناوائرس :وباء سے نمٹنے کے لیے دہلی تیار،وازارت صحت کی ریویو میٹنگ آج

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ذرائع کے مطابق اب تک 13 معاملے میں روشنی میں آچکے ہیں۔اُن میں چھ پازیٹو پائے گئے ہیں۔

  • Share this:
ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ذرائع کے مطابق اب تک 13 معاملے میں روشنی میں آچکے ہیں۔اُن میں چھ پازیٹو پائے گئے ہیں۔اس بیچ چنڈی گڑھ میں2جبکہ مہاراشٹر کے چندر پور میں ایک مشتبہ معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ ان سبھی کو علاحدہ وارڈ میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ادھر ، کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر وزارت صحت کی آج ریویو میٹنگ ہے۔وزیرصحت ڈاکٹر ہرش وردھن اس میٹنگ کی صدارت کرینگے ۔اس میٹنگ میں آر ایم ایل، لیڈی ہارڈنگ،صفرد جنگ اسپتال سمیت دہلی نگرنگم کے اسپتالوں کے ذمہ دارشرکت کرینگے۔


دوسری جانب اترپردیش کے نوئیڈا میں کورونا وائرس کے 6 مشتبہ افراد کا ٹیسٹ منفی آیاہے۔ لیکن تمام افراد کو 14 دن تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا جائیگا۔ تاکہ انفیکشن کی علامتیں نظرآتی ہے تو ان کا فوری علاج کیا جاسکے۔ حکومت اور انتظامیہ تمام مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان تمام لوگوں کو اس کورونا وائرس کا شکار ہوئے مریض سے دور رکھا جارہاہے۔اہم بات یہ ہے کہ منگل کو نوئیڈا میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے امکان کے سبب دو اسکول بند کردیئے گئے تھے۔ دراصل ، اسکول کے کچھ بچےکورونا وائرس سے متاثرہ شخص کے گھر میں ہونے والی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ تاہم ، ڈی ایم نے واضح کیا ہے کہ ان کی جانب سے اسکول کو بند کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا ہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published: