کورونا وائرس کا قہر: آج وزراء گروپ کا اجلاس،ملک بھرمیں 110معاملوں کی تصدیق
ادھر سب ڈسٹرکٹ اسپتال کپوارہ میں آئیسولیشن میں رکھے گئے مریضوں کا الزام ہے کہ طبی عملہ ان کی طرف کسی بھی طرح کی توجہ نہیں دے رہا ہے رات کے دوران طبی عملہ نظر نہیں آتا ہے اور ایسے میں صبح کی چائے بھی مرکز کے باہر سڑک پر رکھی جاتی ہے۔۔(تصویر : یحیٰ سلطان )۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ملک بھر میں اب تک110معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ملک بھر میں اب تک110معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔اُن میں سب سے زیادہ مہاراشٹر 30سے زیادہ معاملے ہیں ۔اس کے بعد کیرل، اترپردیش ،دہلی، راجستھان سمیت دیگر ریاستوں میں بھی کوروناوائرس کے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔مرکزی حکومت کورنا وائرس کی روک تھام کے لیے تدبیریں کررہی ہے۔اسی سلسلے میں آج مرکزی وزیرصحت ہرش وردھن کی صدارت میں وزراء گروپ کی میٹنگ ہے۔جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔ادھر مہاراشٹر میں بھی وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے کوروناوائرس سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ میٹنگ طلب کی ہے۔
ایران سے ایک اور خصوصی طیارے کے ذریعہ تریپن ہندوستانیوں کوآج ہندوستان لایا گیا ہے۔تہران اور شیراز سے ان افراد کو واپس لایا گیا ہے۔اس میں باون طلباء اور ایک ٹیچر شامل ہے۔ ان سبھی اسکریننگ ایئرپورٹ پر کی گئی۔اسکریننگ کے بعد ان سبھی کو آرمی کے ایئریا میں بنائے گئے وِلنس سینٹر لے جایا گیا ہے۔ اس سےقبل بھی ایران سے دو طیاروں کے ذریعہ دو سو چھتیس ہندوستانیوں کو واپس لایا گیا تھا۔اس طرح ایران سے اب تک تین سو نوے ہندوستانیوں کو وطن واپس لایا گیاہے
Fourth batch of 53 Indians - 52 students and a teacher - has arrived from Tehran and Shiraz, #Iran.
With this, a total of 389 Indians have returned to India from Iran.
Thank the efforts of the team @India_in_Iran and Iranian authorities.
اٹلی میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین سو اڑسٹھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس طرح اٹلی میں اب تک اٹھارہ سو سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی زد میں آرہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے میں کوروناوائرس کے ساڑھے تین سو سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔اٹلی میں چوبیس ہزار سات سو سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔ کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر عوامی مقامات پر لوگوں کو جانے سے روک دیا گیا ہے۔ سڑکوں سنسان ہیں۔
ایران :کوروناوائرس سے مزید ہلاکتیں
ایران میں بھی کورونا وائرس کی تبادہ کاریاں جاری ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سو سے زیادہ افراد کی جانیں یہ مہلک وائرس لے چکا ہے۔اب تک ایران میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد سات سو سے تجاوز کرگئی ہے۔اسی عرصے میں بارہ سو سے نئے معاملے روشنی میں آئے ہیں۔ ایران میں کوروناوائرس متاثرین کی تعدادچودہ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔اس بیچ ایرانی حکومت نے متعلقہ حکام سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کی گئی ہدایت کی پابندی کو لازمی قراردیا ہے۔
چین میں کورونا وائرس کااثر کم ہوا
کورونا وائرس کا مبدا چین میں اب اس وباء کی شدت میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران چین میں 14ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 16نئے معاملے روشنی میں آئے ہیں۔وہاں تقریبًا81کوروناوائرس سے متاثر ہیں۔۔چین میں کورونا وائرس 3200سے زائد افراد کی جانیں لے چکا ہے۔دنیا بھر میں کوروناوائرس کی وجہ سے ساڑھے 6 ہزار افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔