ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں کورونا وائرس کے 92 نئے معاملے، مہلوکین کی تعداد29 ہوگئی

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1071 ہوگئی ہے جبکہ چار مریضوں کی موت ہونے سے‘ اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 30, 2020 08:17 PM IST
  • Share this:
ملک میں کورونا وائرس کے 92 نئے  معاملے، مہلوکین کی تعداد29 ہوگئی
ضلع بھر میں جن افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں سے اکثر نظام الدین مرکز کو جا کر آنے کی ہسٹری رکھتے ہیں اور ان کےساتھ رابطے میں آنے والے افراد کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے ،اس کے علاوہ ضلع بھر میں کئی سو افراد کو گھروں میں بھی کوارنٹائن رکھا گیا ہے جبکہ 200 کے قریب افراد جن میں بنگلہ دیش سے آئے طلبا وطالبات کی ایک بڑی تعداد شامل ہے نے کورنٹائن مراکز میں اپنی مدت پوری کرکے گھروں کی راہ لی ہے۔۔(تصویر :پکسا بے)۔

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘کے 92 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1071 ہوگئی ہے جبکہ چار مریضوں کی موت ہونے سے‘ اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی ہے۔کورونا وائرس کی وبا کے کل 106 نئے معاملے سامنے آئے تھے اور چھ مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔ اسی سے لگتا ہے کہ لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹینس پر سختی سے عمل درآمد کروائے جانے کے کچھ مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ اب تک کورونا وائرس کے متاثرہ 99 مریض پوری طرح ٹھیک ہو چکے ہیں۔


ملک میں کورونا وائرس کے 92 نئے  معاملے، مہلوکین کی تعداد29 ہوگئی
ملک میں کورونا وائرس کے 92 نئے معاملے، مہلوکین کی تعداد29 ہوگئی


وزارت صحت کے ترجمان لَو اگروال نے پیر کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ جن چار مریضوں کی موت ہوئی ہے، ان کی عمر زیادہ تھی حالانکہ ان کے کورونا وائرس کے مریض سے رابطے میں آنے کی کوئی تفصیل نہیں تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی وبا کو دیکھتے ہوئے حکومت کی توجہ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں پر ہے۔ تمام ریاستوں کے ساتھ مل کر کمیونٹی سروِلانس پررابطہ ٹریسنگ جیسی کوشش پر زیادہ زور ہے۔ لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل درآمد پر سخت توجہ دی جارہی ہے۔

First published: Mar 30, 2020 08:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading