ہوم » نیوز » وطن نامہ

کوالالمپور ہوائی اڈہ پر پھنسے 300 ہندوستانی ، واپس لانے کیلئے حکومت نے بھیجی فلائٹ

کیرالہ کے کم سے کم 300 لوگ ملیشیا کے کوالالمپور ہوائی اڈہ پر پھنس گئے ہیں ۔ یہ لوگ فلپینز ، کمبوڈیا اور ملیشیا کا سفر کرکے ہوائی اڈے پر پہنچے ہیں ۔

  • Share this:
کوالالمپور ہوائی اڈہ پر پھنسے 300 ہندوستانی ، واپس لانے کیلئے حکومت نے بھیجی فلائٹ
کوالالمپور ہوائی اڈہ پر پھنسے 300 ہندوستانی ، واپس لانے کیلئے حکومت نے بھیجی فلائٹ ۔ فائل فوٹو ۔

کورونا وائرس کی وجہ سے اڑان رد ہونے سے کیرالہ کے کم سے کم 300 لوگ ملیشیا کے کوالالمپور ہوائی اڈہ پر پھنس گئے ہیں ۔ یہ لوگ فلپینز ، کمبوڈیا اور ملیشیا کا سفر کرکے ہوائی اڈے پر پہنچے ہیں ۔ ان میں کئی طلبہ بھی شامل ہیں ۔ حالانکہ ہندوستانی حکومت نے ان طلبہ کو واپس لانے کیلئے فلائٹس بھیج دی ہیں ۔


وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کرکے جانکاری دی کہ کوالالمپور ہوائی اڈہ پر واپس آنے کا انتظار کررہے ہندوستانی طلبہ اور دیگر مسافروں کی مشکل حالات کیلئے سراہنا کرتے ہیں ، ہم نے اب آپ کیلئے دہلی اور وشاکھا پٹنم کیلئے ائیر ایشیا کی اڑانوں کو منظوری دیدی ہے ۔


انہوں نے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے اور آپ سبھی کو احتیاط برتنی چاہئے ۔ براہ کرم ائیرلائن سے رابطے میں رہیں ۔



خیال رہے کہ مختلف نیوز چینلوں پر نشر ویڈیو مں ایک طالبہ کہتی نظر آرہی ہے کہ ہم فلپینز میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ، کئی اڑانیں رد ہوگئی ہیں اور ہم کچھ گھنٹوں سے یہاں پھنسے ہوئے ہیں ۔ ہم فلپینز واپس نہیں جاسکتے اور نہ ہی ہندوستانی حکومت ہمیں لانے کو تیار ہے ۔ ہم ہندوستانی افسران کے ساتھ رابطے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ہم میں سے کوئی بھی فلپینز واپس نہیں جانا چاہتا ۔
First published: Mar 17, 2020 11:37 PM IST