ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں کورونا کا قہر جاری ، متاثرین کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز ، پٹنہ کی حالت سب سے زیادہ خراب

کورونا کے قہر سے اب سیاسی لوگوں کا گھر بھی نہیں بچا ہے ۔ پٹنہ میں سی ایم ہاؤس کے ساتھ ہی نائب وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ ، پولیس ہیڈ کواٹر اور سیکریٹریٹ تک میں کورونا داخل ہو چکا ہے۔

  • Share this:
بہار میں کورونا کا قہر جاری ، متاثرین کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز ، پٹنہ کی حالت سب سے زیادہ خراب
بہار میں کورونا کا قہر جاری ، متاثرین کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز

بہار میں آج گیارہ سو سولہ کورونا کے مریض ملے ہیں ، جس میں پٹنہ میں سے دو سو نئے مریض پٹنہ کے ہیں ۔ اب بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد سترہ ہزار چار سو 21 ہوگئی ہے ۔ پٹںہ کی حالت سنگین ہے ، جس کے مدنظر ایک ہفتہ کا لاک ڈاون لگایا گیا ہے ۔ اس کی مدت 16 جولائی کو ختم ہوگی ، لیکن ذرائع کے مطابق پٹنہ ضلع انتظامیہ کورونا کو قابو میں کرنے کیلئے لاک ڈاون میں مزید اضافہ کرسکتا ہے۔ 31 جولائی تک پٹنہ میں لاک ڈاون بڑھائے جانے کی امید ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ پٹنہ میں 90 کنٹینمینٹ زون بنایا گیا ہے ۔ پٹنہ سٹی میں 20 ، پٹنہ صدر میں 34 ، دانا پور میں 21 ، مسوڑھی میں سات ، پالی گنج میں آٹھ  کنٹینمینٹ زون ہیں ، جس میں خاص طور سے لوگوں کے گھروں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ وہیں عام لوگوں کے لئے ہر ممکن میڈیکل کی سہولت فراہم کرانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔


کورونا کے قہر سے اب سیاسی لوگوں کا گھر بھی نہیں بچا ہے ۔ پٹنہ میں سی ایم ہاؤس کے ساتھ ہی نائب وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ ، پولیس ہیڈ کواٹر اور سیکریٹریٹ تک میں کورونا داخل ہو چکا ہے۔ بہار ریاستی سنی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاد اللہ کی اہلیہ کورونا سے متاثر ہیں ۔ وہیں جے ڈی یو ایم ایل سی پروفیسرغلام غوث کو بھی کورونا ہوگیا ہے ۔ پروفیسر غلام غوث اور ان کی بیٹی کورونا سے متاثر ہیں ۔ پٹنہ میں ایک درجن سے زیادہ سیاسی لیڈروں نے خود کو اپنے گھر میں کوارنٹائن کیا ہے ، جس میں مسلم لیڈران بھی شامل ہیں ۔


کورونا وبا کو قابو میں کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کا بھروسہ دلایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بہار میں چند ماہ بعد اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ، لیکن پٹنہ میں کورونا کے قہر نے سیاسی گلیاروں کو فی الحال خاموش کردیا ہے۔ لاک ڈاون کے سبب پٹنہ کی سڑکوں پر سناٹا ہے وہیں عام لوگ اس وبا کو لے کر اب زیادہ خوف زدہ ہونے لگے ہیں ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 13, 2020 07:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading