ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس کا قہر : وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے کئی راحتی اقدامات کا کیا اعلان

کورونا بحران کی وجہ سے پیدا ہوئے اقتصادی چیلنجوں کا سامنے کرنے کیلئے کورونا سے متاثر شعبوں کیلئے 1.1 لاکھ کروڑ روپے کے راحت پیکج کا اعلان کیا ہے ۔ اس Stimulus Package کے تحت ہیلتھ کیئر سیکٹر کو 50 ہزار کروڑ اور دیگر شعبوں کیلئے 60 ہزار کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس کا قہر : وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے کئی راحتی اقدامات کا کیا اعلان
کورونا وائرس کا قہر : وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے کئی راحتی اقدامات کا کیا اعلان ۔ (Image: PTI)

نئی دہلی : مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمننے آج ایک پریس کانفرنس کو خطاب کیا ۔ اس دوران انہوں نے آٹھ راحتی اقدامات کا اعلان کیا ، جن میں سے چار اعلانات نئے ہیں ۔ وزیر خزانہ نے سب سے پہلے صحت کے شعبہ سے وابستہ ایک نئے راحت پیکج کا اعلان کیا ۔ وزیر خزانہ نے کورونا سے متاثر شعبوں کیلئے 1.1 لاکھ کروڑ روپے کے لون گارنٹی اسکیم کا اعلان کیا ۔


کورونا بحران کی وجہ سے پیدا ہوئے اقتصادی چیلنجوں کا سامنے کرنے کیلئے کورونا سے متاثر شعبوں کیلئے 1.1 لاکھ کروڑ روپے کے راحت پیکج کا اعلان کیا ہے ۔ اس Stimulus Package کے تحت ہیلتھ کیئر سیکٹر کو 50 ہزار کروڑ اور دیگر شعبوں کیلئے 60 ہزار کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ کورونا سے متاثر شعوں کیلئے ۔۔۔ لاکھ کروڑ روپے کی لون گارنٹی اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے ۔



لون گارنٹی اسکیم کے تحت ہیلتھ سیکٹر کیلئے 100 کروڑ کا زیادہ سے زیادہ لون اماونٹ رکھا گیا ہے ۔ جبکہ اس پر زیادہ سے زیادہ شرح سود 7.95  فیصد لگے گا ۔ وہیں دیگر سیکٹروں کیلئے زیادہ سے زیادہ شرح سود 8.25 فیصد رکھا گیا ہے ۔ اس کے کوریج میں ضرورت کے حساب سے تبدیلی کی جائے گی ۔



گزشتہ سال بھی حکومت نے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا ۔ اس مرتبہ ای سی ایل جی ایس اسکیم کے تحت ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کے اضافی لون کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ کریڈٹ گارنٹی اسکیم سے 25 لاکھ چھوٹے صنعت کاروں کو فائدہ پہنچے گا ۔ اس لون کی زیادہ سے مدت تینسال ہوگی اور سرکار گارنٹی دے گی ۔

حکومت نے سیاحت کے شعبے کے لئے بھی ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس کے تحت ٹورسٹ گائیڈ اور ایسے ہی دوسرے لوگوں کے لئے مدد دی جائے گی۔ 10700 ٹورسٹ گائیڈس کو اس کا فائدہ ملے گا ۔ لائسنس یافتہ ٹورسٹ گائیڈس کو ایک لاکھ روپے تک کی امداد دی جائے گی جبکہ ٹورسٹ ایجنسی کو 10 لاکھ روپے تک کی امداد دی جائے گی۔ اس میں کوئی پروسیسنگ چارج یا کلوزر چارج نہیں دینا ہوگا ۔ یہ ضمانت سے پاک اسکیم ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 28, 2021 04:22 PM IST