ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

جگن ناتھ رتھ یاترا کو سپریم کورٹ نے شرطوں کے ساتھ دی منظوری ، پوری میں 24 جون تک شٹ ڈاون

جسٹس بوبڈے نے سماعت کے دوران کہا کہ ریاستی حکومت پبلک ہیلتھ اور سیکورٹی کو خطرے میں دیکھ کر عقیدت مندوں کو روکنے لے لئے آزاد ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 22, 2020 08:50 PM IST
  • Share this:
جگن ناتھ رتھ یاترا کو سپریم کورٹ نے شرطوں کے ساتھ دی منظوری ، پوری میں 24 جون تک شٹ ڈاون
جگن ناتھ رتھ یاترا کو سپریم کورٹ نے شرطوں کے ساتھ دی منظوری ، پوری میں 24 جون تک شٹ ڈاون

سپریم کورٹ نے اڈیشہ میں پوری جگن ناتھ رتھ یاترا (Puri Jagannath Rath Yatra) کو پیر کو مشروط طورپر منظوری دے دی ۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس دنیش مہیشوری کی بنچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت کرنے کے بعد کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت مل کر رتھ یاترا نکالے گی اور سلامتی کے انتظامات کرے گی ۔ حکم سناتے وقت چیف جسٹس کا مائک درمیان میں ہی بند ہوگیا ۔ بعد میں انہوں نے کہا کہ بنچ کے دونوں ساتھی جسٹسوں کے حکم کی کاپی دیکھ لینے کے بعد متعلقہ تفصیلی احکامات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا ۔ ادھر رتھ یاترا کے پیش نظر پورے پوری میں پیر کی رات نو بجے سے بدھ دوپہر دو بجے تک مکمل شٹ ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے ۔


جسٹس بوبڈے نے سماعت کے دوران کہا کہ ریاستی حکومت پبلک ہیلتھ اور سیکورٹی کو خطرے میں دیکھ کر عقیدت مندوں کو روکنے لے لئے آزاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ اسے کیا کرنا چاہئے ، لیکن ہم کچھ شرطوں کے ساتھ اس کی (رتھ یاترا) کی اجازت دے رہے ہیں۔


امت شاہ نے عدالت کا شکریہ ادا کیا


ادھر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے اڈیشہ کے مشہور جگناتھ پوری رتھ یاترا کی مشروط اجازت دینے پر عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن پورے ملک ، خاص طور سے اڑیہ بھائیوں ، بہنوں اور شری جگناتھ جی کے بھکتوں کے لیے ایک مخصوص دن ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سپریم کورٹ کی رتھ یاترا کو منظوری دینے کے بعد پیر کے روز کئی ٹویٹ کیے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ کی سنگینی اور اہمیت کو دیکھتے ہوئے کیس کے سپریم کورٹ کی چھٹیوں کی بینچ کے سامنے رکھا گیا ۔ دوپہر کے بعد یہ شنوائی ہوئی اور یہ خوشگوار فیصلہ ہم سب کے سامنے آیا ۔ اڈیشہ کے عوام کو بہت بہت مبارکباد ۔ جے جگناتھ ۔

وزیر داخلہ نے لکھا کہ  گذشتہ شام میں نے وزیر اعظم کی صلاح پر گجپتی مہاراج جی (پوری کے راجہ) اور پوری شنکراچاریہ جی سے سے بات کی اور ’یاترا‘ کے سلسلے میں ان کے افکار و نظریات کو جان کر وزیر اعظم جی کو آگاہ کروایا۔ آج صبح وزیر اعظم کی ہدایت پر سالسٹر جنرل سے بھی بات چیت کی ۔ یہ میرے ساتھ ساتھ پورے ملک کے کروڑوں زائرین کے لیے خوشی کی بات ہے کہ وزیر اعظم نرینر مودی نے نہ صرف زائرین کے جذبات کو سمجھا بلکہ اس معاملے کا مثبت حل نکلے، اس کے لیے فوراً کوشش شروع کی جس سے ہماری یہ عظیم روایت قائم رہی ۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لیے خاص طور سے اڈیشہ کے ہمارے بھائیوں ، بہنوں اور بھگوان جگناتھ کے بھکتوں کے لیے ایک مقدس دن ہے ۔ رتھ یاترا کو سپریم کورٹ کی منظوری ملنے سے پورے ملک میں خوشی کا ماحول ہے ۔
First published: Jun 22, 2020 08:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading