ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس : لاک ڈاؤن کے بعد بھی دہلی میں سڑکوں پر گھومتے نظر آئے لوگ ، پولیس ہوئی سخت

سڑکوں پر گاڑیوں کی بلا وجہ آمد و رفت اور لوگوں کے ادھر ادھر آنے جانے کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس کو سختی کرنی پڑی ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : لاک ڈاؤن کے بعد بھی دہلی میں سڑکوں پر گھومتے نظر  آئے لوگ ، پولیس ہوئی سخت
کورونا وائرس : لاک ڈاؤن کے بعد بھی دہلی میں سڑکوں پر گھومتے نظر آئے لوگ ، پولیس ہوئی سخت

دہلی حکومت کے ذریعہ کورونا وائرس کے خطرے کے مد نظر صبح 6 بجے سے 31 مارچ تک لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا تھا ، لیکن زمینی سطح پر لاک ڈاؤن اتنا کارگر ہوتا نظر نہیں آیا ۔ دہلی کی سڑکوں پر گاڑیاں دوڑتی رہیں اور لوگ سڑکوں پر نکلتے رہے ۔ دہلی کے محلوں کے حالات اور بھی زیادہ خراب رہے ، گلیوں میں لوگ اکٹھا بیٹھے دکھائی دیے، جامع مسجد کے علاقے میں جامع مسجد پر تو تالا لگا دیا گیا ، سیکورٹی اہلکار بھی موجود رہے ، لیکن لوگوں کی سڑکوں پر آمدورفت اور گھروں سے باہر نکلنے کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس کو سختی کرنی پڑی ۔


دہلی پولیس کے افسران سڑکوں پر پر لوگوں کو گھروں کو بھیجتے نظر آئے ۔ پولیس کے افسران اعلان کرتے رہے ۔ اس علاقہ میں کئی آٹو رکشا ، الیکٹرونک رکشا کے علاوہ پینڈل رکشا بھی چلتے دکھائی دئے، جن کو دہلی پولیس نے روکا اور کئی لوگوں کو واپس گھر بھیجا ۔ حالات اتنے زیادہ خراب نظر آئے ۔ گزشتہ روز جنتا کرفیو کے دوران سڑکوں پر زیادہ سناٹا دکھائی دیا تھا ۔


ادھرسڑکوں پر گاڑیوں کی بلا وجہ آمد و رفت اور لوگوں کے ادھر ادھر آنے جانے کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس کو سختی کرنی پڑی ۔ دہلی پولیس لوگوں سے پوچھ تاچھ کر تی نظر آئی کہ وہ کس وجہ سے سے گھر سے باہر ہیں اور کہاں جا رہے ہیں ۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کے دوران ایمرجنسی اور ضروری سروسز کیلئے ہی آمد و رفت کی چھوٹ ہے ۔

First published: Mar 23, 2020 09:47 PM IST