Corona Vaccine Update: فائزر نے ہندوستان میں ایمرجنسی استعمال کے لئے اپنے ٹیکے کو منظوری دینے کی درخواست کی
Corona Vaccine Update in India: فائزر نے اپنے کووڈ-19 (COVID-19 Vaccine) ویکسین ٹیکے کو برطانیہ اور بحرین میں ایسی ہی منظوری ملنے کے بعد ہندوستان میں درخواست دی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 06, 2020 08:44 AM IST

فائزر نے ہندوستان میں ایمرجنسی استعمال کے لئے اپنے ٹیکے کو منظوری دینے کی درخواست کی
نئی دہلی: دوا بنانے والی کمپنی فائزر (Pfizer) کی ہندوستانی یونٹ نے اس کے ذریعہ تیار کی گئی کووڈ-19 ٹیکے (Corona vaccine) کے ایمرجنسی استعمال کی رسمی منظوری کے لئے کنٹرولر جنرل آف انڈین میڈیسن (DCGI) کے سامنے درخواست دی ہے۔ فائزر نے اس کے کووڈ-19 (COVID-19) ٹیکے کو برطانیہ اور بحرین میں ایسی ہی منظوری ملنے کے بعد یہ درخواست کی ہے۔
آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ ڈرگ ریگولیٹر کو دائر کی گئی اپنی درخواست میں کمپنی میں ٹیکے کے درآمد اور تقسیم سے متعلق منظوری دیئے جانے کی گزارش کی ہے۔ اس کے علاوہ، دوا اور کلینیکل جائزہ ایکٹ، 2019 کے خصوصی التزام کے تحت ہندوستان کی آبادی پر کلینیکل جائزہ کی چھوٹ دیئے جانے کی بھی گزارش کی ہے۔ ایک ذرائع نے کہا، ’فائزر انڈیا نے ہندوستان میں اس کے کووڈ-19 ٹیکے کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری کے لئے 4 دسمبر کو ڈی جی سی آئی کے سامنے درخواست دی ہے۔
ویسے فائزر کی اس ویکسین کو -70 ڈگری درجہ حرارت پر رکھنے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ ایسے میں ہندوستانی حالات میں کسی چیلنج سے کم نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں ابھی تک فائزر کے ٹیکے کا کلینیکل ٹرائل بھی نہیں ہوا ہے۔ ویسے مرکزی حکومت آکسفورڈ ایسٹرا جینیکا کے ٹیکے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔ ہندوستان میں سیرم انسٹی ٹیوٹ اس کی لوکل پارٹنر ہے اور چرچا ہے کہ اس ویکیسن کو اگلے کچھ دنوں میں ایمرجنسی استعمال کی اجازت بھی مل جائے۔