ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس : وزیر اعظم مودی کی اپیل : 21 دنوں تک 9 غریب کنبوں کی کریں مدد

ورونا کی دوائیوں کو لے کر پھیلی غلط فہمی پر وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کا علاج اپنی سطح پر نہ کریں ، خیال رکھیں کہ ابھی تک کورونا کے خلاف کوئی بھی دوا ، کوئی بھی ویکسین پوری دنیا میں نہیں بنی ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : وزیر اعظم مودی کی اپیل : 21 دنوں تک 9 غریب کنبوں کی کریں مدد
کورونا وائرس : وزیر اعظم مودی کی اپیل : 21 دنوں تک 9 غریب کنبوں کی کریں مدد

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وارانسی کے لوگوں کے ساتھ کورونا وائرس کے پیش نظر بات چیت کی ۔ بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے لوگوں سے اگلے اکیس دنوں تک نو غریب لوگوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ۔ اس دوران کورونا کی دوائیوں کو لے کر پھیلی غلط فہمی پر وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کا علاج اپنی سطح پر نہ کریں ، خیال رکھیں کہ ابھی تک کورونا کے خلاف کوئی بھی دوا ، کوئی بھی ویکسین پوری دنیا میں نہیں بنی ہے ۔ ہمارے اور دوسرے ممالک میں سائنسداں اس پر کام کر رہے ہیں ، لیکن میں آپ سے کہوں گا کہ آپ کو کوئی بھی دوا کا مشورہ دے تو ڈاکٹر سے بات کرکے ہی اس کا استعمال کریں ۔


ملک میں مزدوروں کے کئی جگہ پر پھنس جانے اور غریبوں کی روزتی روٹی کو لے کر کئے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کورونا کا جواب ہمدردی سے دیا جاسکتا ہے ، ہم ضرورت مندوں کے تئیں ہمدردی دکھانے کا ایک قدم اٹھا سکتے ہیں ۔ انہوں نے اس وقت میں ڈاکٹرس اور نرسوں کو بھگوان کا روپ بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ آج سے نوراتر شروع ہوئے ہیں ، ملک میں جن کے پاس صلاحیت ہے اگلے اکیس دنوں تک یومیہ نو غریب کنبوں کی مدد کرنے کا عہد لیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اتنا کرلیں تو اس سے بڑی ماتا کی خدمت کیا ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے جانوروں کا بھی خیال رکھنے کیلئے کہا ۔


ڈٓاکٹروں اور دیگر میڈیکل اسٹاف کے ساتھ ہونے والے غلط رویہ کو لے کر پوچے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میری سبھی شہریوں سے اپیل ہے کہ اگر میڈیکل اہلکاروں کے ساتھ برے برتاو کی جانکاری ملتی ہے تو آپ ایسا کرنے والوں کو وارننگ دی جائے اور سمجھائیے کہ ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔


وارانسی سے کچھ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کئی لوگوں کو کورونا کو لے کر غلط فہمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ اہم باتیں جو مصدقہ ہوتی ہیں ، اس پر کچھ لوگوں کی توجہ نہیں جاتی ہے ۔ انہوں نے ایسے لوگوں سے اپیل کی یہ جتنی جلدی ہو سکے ، غلط فہمی چھوڑ سچائی کو قبول کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بیماری کسی سے بھید بھاو نہیں کرتی ۔
First published: Mar 25, 2020 06:33 PM IST