ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : کورونا کے قہر کا میرٹھ کی قینچی صنعت پر مثبت اثر ، یہ ہے وجہ

بازار میں سستی چینی قینچی کی کمی کی وجہ سے میرٹھ کے قینچی کاروبار میں اضافے کی امید کاروباریوں میں ضرور جاگی ہے ۔ لیکن قینچی کاروباریوں کا ماننا ہے کہ جب تک حکومت کی طرف سے اس صنعت کو بڑھاوا دینے کی کوشش نہیں کی جاتی ، اس وقت تک اس طرح کی تیزی محض وقتی ثابت ہوگی ۔

  • Share this:
میرٹھ : کورونا کے قہر کا میرٹھ کی قینچی صنعت پر مثبت اثر ، یہ ہے وجہ
میرٹھ : کورونا کے قہر کا میرٹھ کی قینچی صنعت پر مثبت اثر ، یہ ہے وجہ

چین میں کورونا وائرس کے قہر نے صرف انسانی زندگی کے لئے ہی خطرہ پیدا نہیں کیا ہے ، بلکہ چین کی صنعتوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے ۔ کورونا وائرس کے خطرے کا جہاں چین کے ایکسپورٹ پر منفی اثر پڑا ہے ، وہیں ہندوستان جیسے چینی سامان کے بڑے خریدار ملک کی کئی گھریلوں صنعتوں پر اس کے مثبت اثرات بھی نظر آرہے ہیں ۔ میرٹھ کی قینچی صعنت پر بھی اس کے اثرات نظر آرہے ہیں ۔


میرٹھ کی قینچی صنعت کی تاریخ ساڑھے تین سو برس پرانی ہے اور یہاں کی قینچی اپنی بناوٹ ، مضبوطی اور تیزی کے لئے دنیا بھر میں مشہور رہی ہے ۔ لیکن قینچی صنعت کے اس میدان میں چین کے داخل ہونے کے بعد میرٹھ کی قینچی کی چمک پھیکی پڑتی گئی اور دھیرے دھیرے چین کی قینچی نے ہندوستان کے تقریباً 60 فیصد بازار پر قبضہ کر لیا ۔ لیکن گزشتہ کچھ وقت سے چینی قینچی کا امپورٹ متاثر ہونے سے میرٹھ کے قینچی کاروبار نے ایک بار پھر رفتار پکڑنی شروع کی ہے ۔


بازار میں سستی چینی قینچی کی کمی کی وجہ سے میرٹھ  کے قینچی کاروبار میں اضافے کی امید کاروباریوں میں ضرور جاگی ہے ۔ لیکن قینچی کاروباریوں کا ماننا ہے کہ جب تک حکومت کی طرف سے اس صنعت کو بڑھاوا دینے کی کوشش نہیں کی جاتی ، اس وقت تک اس طرح کی تیزی محض وقتی ثابت ہوگی ۔ مقامی قینچی کاروباریوں کے مطابق حکومت اگر قینچی کلسٹر تعمیر کرکے ایکسپورٹ ہاؤس قائم کرتی ہے اور جی ایس ٹی کو پانچ فیصد کر دیتی ہے ، تو میرٹھ کی قینچی صنعت کچھ وقت میں ہی بازار میں اچھی خاصی حصّہ داری حاصل کر سکتی ہے ۔


قینچی کاروباریوں کا کہنا ہے کہ سستے کاریگر ملنے کے باوجود سہولیات حاصل نہ ہونے سے میرٹھ کا قینچی کاروبار گزشتہ 10 برسوں میں کافی پچھڑ گیا ہے ۔ تاہم  اگر حکومت کی مدد حاصل ہو جاتی ہے تو میرٹھ کی قینچی دوبارہ سے دنیا میں اپنا پہلے جیسا مقام اور بازار حاصل کر سکتی ہے ۔
First published: Feb 20, 2020 10:32 PM IST