ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تمل ناڈو : کوارنٹائن میں رکھا گیا شخص ننگا ہوکر گھر سے باہر دوڑ پڑا ، پڑوسی خاتون کو دانتوں سے کاٹا ، موت

پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ اس کے بعد گلے پر چوٹ کے نشان تھے ۔ ہفتہ کو اس کی موت ہوگئی ۔ مذکورہ شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

  • Share this:
تمل ناڈو : کوارنٹائن میں رکھا گیا شخص ننگا ہوکر گھر سے باہر دوڑ پڑا ، پڑوسی خاتون کو دانتوں سے کاٹا ، موت
علامتی تصویر : رائٹرس ۔

سری لنکا سے لوٹنے کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے تمل ناڈو کے تھینی کے پاس ایک گاوں میں واقع اپنے گھر میں کورنٹائن میں رکھا گیا ایک شخص ننگا ہو کر گھر سے باہر بھاگ پڑا اور پڑوس میں رہنے والی 80 سالہ سن رسیدہ خاتون کو بری طرح سے دانتوں سے کاٹ لیا ، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ خاتون کو جمعہ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ اس کے بعد گلے پر چوٹ کے نشان تھے ۔ ہفتہ کو اس کی موت ہوگئی ۔ مذکورہ شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔


تمل ناڈو کے وزیر اعلی نے مرکز سے مانگے 9 ہزار کروڑ روپے


ادھر تمل ناڈو کے وزیر اعلی پلانی سوامی نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ لاک ڈاون کا اقتصادی اثر سنگین ہونے کا خدشہ ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے مرکزی حکومت سے نو ہزار روپے کے پیکج کا مطالبہ کیا ہے ۔ پلانی سوامی نے وزیر اعظم کو لکھے خط میں کہا کہ تمل ناڈو حکومت سمیت کئی ریاستی حکومتوں نے راحت پیکجوں کا اعلان کیا ہے ، جنہیں پردھان منتری غریب کلیان یوجنا سے مدد ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں راحتی اقدامات کی ضرورت ہوگی اور اسی حساب سے طبی امور کیلئے خرچ کرنے کی ضرورت ہوگی ۔


اقتصادی ترقی کیلئے بھی قدم اٹھانے کی ضرورت

وزیر اعلی نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی اقتصادی ترقی کو بحال کرنے ، مختلف شعبوں کی مدد کرنے اور دیگر امور کیلئے بھی قدم اٹھانے کی ضرورت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈٓون کا اقتصادی شعبہ پر سنگین اور بے مثال اثر پڑنے کا امکان ہے ۔ حالات کے پیش نظر میں اپیل کرتا ہوں کہ ریاستی حکومتوں کو کووڈ 19 اور اس کے اثر سے نمٹنے کیلئے کم سے کم ایک لاکھ کروڑ روپے کا خصوصی پیکج دیا جائے ۔
First published: Mar 28, 2020 10:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading