ہوم » نیوز » وطن نامہ

کورونا وائرس کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ، 24 گھنٹے میں ملے 1.31 لاکھ نئے مریض، 802 مریضوں کی گئی جان

پورے ملک میں کورونا وائرس ہر روز اپنا ریکارڈ توڑ رہا ہے۔ جمعرات کو دیر رات ہندوستان میں کورونا کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہوا۔ 24 گھنٹے میں پورے ملک میں کل ایک لاکھ 31 ہزار 787 نئے پازیٹیو معاملے سامنے آئے۔ اس دوران 802 مریضوں کی جان چلی گئی۔

  • Share this:
کورونا وائرس کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ، 24 گھنٹے میں ملے 1.31 لاکھ نئے مریض، 802 مریضوں کی گئی جان
کورونا وائرس کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ، 24 گھنٹے میں ملے 1.31 لاکھ نئے مریض، 802 مریضوں کی گئی جان

نئی دہلی: پورے ملک میں کورونا وائرس ہر روز اپنا ریکارڈ توڑ رہا ہے۔ جمعرات کو دیر رات ہندوستان میں کورونا کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہوا۔ 24 گھنٹے میں پورے ملک میں کل ایک لاکھ 31 ہزار 787 نئے پازیٹیو معاملے سامنے آئے۔ اس دوران 802 مریضوں کی جان چلی گئی۔ حالانکہ 59,258 لوگ کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے۔ اس سے ایک دن پہلے ایک لاکھ 26 ہزار 265 لوگ متاثر ہوئے تھے۔


اسی کے ساتھ کورونا متاثرین کی تعداد اب 1.29 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ان میں 1.18 کروڑ لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں، جبکہ 1.66 لاکھ مریضوں کی موت ہوگئی۔ 9 لاکھ 5 ہزار مریض ایسے ہیں، جن کا علاج چل رہا ہے۔ ملک میں کورونا سے ٹھیک ہونے کی شرح کم ہوکر 91.67 فیصد اور سرگرم معاملوں کی شرح بڑھ کر 7.04 فیصد ہوگئی ہے۔ کورونا ڈیتھ ریٹ گھٹ کر 1.29 فیصد رہ گئی ہے۔


مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ہندوستان میں 12 ایسی ریاستیں ہیں، جہاں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور انفیکشن سے لوگوں کی جان جا رہی ہے۔ انر یاستوں میں مہاراشٹر، پنجاب، چھتیس گڑھ، کرناٹک، گجرات، مدھیہ پردیش، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ، راجستھان، اترپردیش اور کیرلا کے نام شامل ہیں۔ جمعرات کو وزیراعظم مودی نے سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستوں کو کورونا گائڈ لائن فالو کرنے کے سخت احکامات دیئے۔ ساتھ ہی کہا کہ لوگوں کو بیدار کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔


دنیا میں کورونا کے کتنے معاملے؟

پوری دنیا میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اب بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پوری دنیا میں اب اس وائرس کے انفیکشن سے ٹھیک ہوئے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 10 کروڑ 82 لاکھ 90 ہزار 19 ہوگئی ہے۔ ورلڈو میٹر ویب سائٹ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 7 لاکھ 15 ہزار 79 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد کل معاملوں کی تعداد بڑھ کر 13 کروڑ 44 لاکھ 80 ہزار 582 ہوگئی ہے۔ کورونا کا بڑھتا ہوا گراف تشویش کا موضوع بنا ہوا ہے، لیکن کئی ممالک کے روزانہ کے معاملوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ پہلے کے مقابلے اموات کے کل اعدادوشمار میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 75, 916 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک میں کل معاملوں کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 17 لاکھ 13 ہزار 159 ہوگئی ہے۔ وہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں اس وائرس سے 951 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 73 ہزار 799 ہوگئی ہے۔ کورونا انفیکشن مسلسل پھیل رہا ہے، ایسے میں لوگوں کی پریشانی پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 09, 2021 07:34 AM IST