ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش : سدھارتھ نگر میں ملیشیا سے لوٹے شخص کو کورونا وائرس ہونے کا شبہ ، اسپتال میں داخل

ذرائع نے کہا کہ مشتبہ مریض کے ملیشیا سے لوٹنے کے دوران نئی دہلی اور لکھنؤ ہوائی اڈے پر اس کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 08, 2020 10:23 PM IST
  • Share this:
اترپردیش : سدھارتھ نگر میں ملیشیا سے لوٹے شخص کو کورونا وائرس ہونے کا شبہ ، اسپتال میں داخل
علامتی تصویر

نیپال کی بین الاقوامی سرحد سے لگے اترپردیش کے سدھارتھ نگر ضلع میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض ملنے کے بعد اسے علاج کےلئے ضلع اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ برڈپور کا رہنے والا 27 سالہ شخص ملیشیا میں نوکری کرتا ہے اور ایک ہفتہ پہلے ہی گھر لوٹا ہے۔ چار ڈاکٹروں کی ٹیم اس کی صحت کا معائنہ کررہی ہے جبکہ اس کی رال کا نمونہ جانچ کیلئے لکھنؤ بھیجا گیا ہے۔


ذرائع نے کہا کہ مشتبہ مریض کے ملیشیا سے لوٹنے کے دوران نئی دہلی اور لکھنؤ ہوائی اڈے پر اس کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا تھا۔ گھر آتے ہی اسے تیز بخار آیا اور سانس لینے میں دقت ہونے لگی ۔ اس کے بعد ہفتہ کو اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ میڈیکل ڈپارٹمنٹ نے متاثر مشتبہ مریض کے پورے کنبے کو ضلع اسپتال میں اپنی نگرانی میں رکھا ہے۔


کیرالہ میں پانچ لوگوں کےکورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق،ہائی الرٹ


ادھر کیرالہ میں ایک ہی کنبے کے تین اراکین اور ان کے دو رشتہ داروں سمیت پانچ لوگوں میں کورونا وائرس (کووڈ19) سے انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد ریاستی حکومت نے اتوار کو ہائی الرٹ جاری کردیا۔ اٹلی سے لوٹے ایک شخص ، اس کی بیوی اور اس کے بیٹے کے اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ جان لیوا بیماری کی زد میں آنے والے دو دیگر لوگ ان تینوں کے قریبی رشتہ دار ہیں ۔ پانچوں کو جنرل اسپتال کے اسپیشل وارڈ میں داخل کرکے علاج کیا جارہا ہے۔

اس دوران ریاست کی وزیر صحت نے کورونا وائرس کے سلسلے میں پوری ریاست میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ انہوں نے انفیکشن سے متاثر لوگوں کے ساتھ قطر ایئرویز کے طیارے مسافروں کو طبی افسروں سے رابطہ کرنے کو کہا ہے۔ محترمہ شیلجا نے کہا کہ متاثرہ کنبے نے ہوائی اڈے پر جانچ کے دوران اپنے مسافرکے بارے میں کوئی ذکر نہیں کیا ، اس لئے ان کی تفصیلی جانچ نہیں کی جاسکی ۔ انہوں نے بتایا کہ طبی افسروں کی جانب سے محتاط کئے جانے کے بعد بھی یہ کنبہ اسپتال میں اپنا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کیلئے تیار نہیں تھا۔
First published: Mar 08, 2020 10:23 PM IST