ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ میں شروع ہو گئی کورونا وائرس کی جانچ ، صرف 6 گھنٹوں میں مل جائے گی رپورٹ

میرٹھ کے چیف میڈیکل افسر کے مطابق میرٹھ میں اب تک 28 مشتبہ مریضوں کے سیمپل کی جانچ لکھنؤ اور دہلی کی لیب میں کرائی جا چکی ہے ، جنکی رپورٹ نیگیٹو رہی ہے ۔

  • Share this:
میرٹھ میں شروع ہو گئی کورونا وائرس کی جانچ ، صرف 6 گھنٹوں میں مل جائے گی رپورٹ
میرٹھ میں شروع ہو گئی کورونا وائرس کی جانچ ، صرف 6 گھنٹوں میں مل جائے گی رپورٹ

ایک طرف کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ سے خوف کا ماحول ہے تو وہیں میرٹھ سے ایک راحت کی خبر ہے ۔ میرٹھ  میں 28 مشتبہ مریضوں کی جانچ رپورٹ منفی آنے سے محکمہ صحت نے راحت کی سانس لی ہے ۔ ساتھ ہی میرٹھ کے میڈیکل کالج کی مائیکرو بائیولوجی لیب میں کورونا بلڈ سیمپل کی جانچ کی سہولیت بھی دستیاب ہو گئی ہے ۔ مشتبہ مریضوں کی ابتدائی جانچ اور رپورٹ کے لئے اب محکمہ صحت کو دو دنوں تک انتظار نہیں کرنا پڑے گا ۔  بلڈ سیمپل کی جانچ اب میڈیکل کی مائیکرو بایولوجی لیب میں محض 6 گھنٹے میں حاصل کی جا سکے گی ۔


میرٹھ کے چیف میڈیکل افسر کے مطابق میرٹھ میں اب تک 28 مشتبہ مریضوں کے سیمپل کی جانچ لکھنؤ اور دہلی کی لیب میں کرائی جا چکی ہے ، جنکی رپورٹ نیگیٹو رہی ہے ۔ سی ایم او کے مطابق پہلے بلڈ سیمپل لکھنؤ کے کے جی ایم یو یا دہلی بھیجنے کے بعد دو دن تک رپورٹ کا انتظار کرنا پڑتا تھا ، لیکن اب میڈیکل کے شعبہ مائیکرو بایولوجی لیب میں ٹیسٹ کی سہولیات دستیاب ہو جانے سے اب یہی جانچ رپورٹ محض 6 گھنٹوں میں حاصل کی جا سکتی ہے ۔


سی ایم او کے مطابق کورونا کے تمام مشتبہ مریضوں کی اسکیننگ کرکے ان افراد کو میڈیکل کے کورونا وارڈ میں بھرتی کیا جا رہا ہے اور جانچ کیلئے بلڈ سیمپل لے کر جانچ کرائی جا رہی ہے ۔  جانچ نیگیٹو آنے کے باوجود باہر سے واپس آئے افراد کو احتیاط کے طور پر دو ہفتوں تک علاحدہ رکھ کر نگرانی کی جا رہی ہے ۔

First published: Mar 23, 2020 09:52 PM IST