ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تبلیغی جماعت کو لے کر امانت اللہ خان اور کانگریس پردیش نائب صدر علی مہدی میں تکرار

عام آدمی پارٹی کے مسلم ممبر اسمبلی امانت اللہ خان اور دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر علی مھدی دہلی میں کورونا وائرس اور تبلیغی جماعت سے متعلق میڈیا کے رویے کو لے کر آمنے سامنے آگئے ہیں ۔

  • Share this:
تبلیغی جماعت کو لے کر امانت اللہ خان اور کانگریس پردیش نائب صدر علی مہدی میں تکرار
اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان مرکز معاملے پر مسلسل دہلی پولیس پر سوال اٹھارہے ہیں۔ فائل فوٹو

راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کو لے کر عام آدمی پارٹی اور کانگریس آمنے سامنے آگئی ہے ۔ سیاسی بیان بازیاں تو مسلسل ہوتی رہتی ہیں ، لیکن عام آدمی پارٹی کے مسلم ممبر اسمبلی امانت اللہ خان اور دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر علی مھدی دہلی میں کورونا وائرس اور تبلیغی جماعت سے متعلق میڈیا کے رویے کو لے کر آمنے سامنے آگئے ہیں ۔ یہاں تک کہ دونوں میں ٹویٹر پر تکرار بھی ہوئی ہے ۔


دراصل دہلی کے اوکھلا اسمبلی حلقہ سے منتخب عام آدمی پارٹی کے لیڈر امانت اللہ خان نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے ملک کے کئی نیوز چینل کورونا وائرس کے بہانے تبلیغی جماعت اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جبکہ مصیبت کی اس گھڑی میں سب لوگوں کو ساتھ مل کر لڑنے کی ضرورت ہے ، میری تمام لوگوں سے درخواست ہے ایسے نیوز چینلوں کو دیکھنا بند کریں ۔



تو وہی اس ٹویٹ کے جواب میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر علی مہدی نے لکھا کہ انہیں چینلوں پر آپ کے لیڈر وزیر اعلی اروند کیجریوال آکر مرکز کو بد نام کر رہے ہیں ۔ ان کے بارے میں آپ کب بولیں گے ، میں ابھی بھی آپ کے جواب کا انتظار کر رہا ہوں ۔
First published: Apr 10, 2020 09:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading