دہلی میں کورونا کے تقریبا 1400 نئے کیسیز، انفیکشن کی شرح میں بھیانک اضافہ، 31 فیصد سے متجاوز

دہلی میں کورونا کے تقریبا 1400 نئے کیسیز، انفیکشن کی شرح میں بھیانک اضافہ، 31 فیصد سے متجاوز ۔ علامتی تصویر ۔ پی ٹی آئی ۔

دہلی میں کورونا کے تقریبا 1400 نئے کیسیز، انفیکشن کی شرح میں بھیانک اضافہ، 31 فیصد سے متجاوز ۔ علامتی تصویر ۔ پی ٹی آئی ۔

Coronavirus Update : ہفتہ کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں کورونا وائرس کے 1396 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جب کہ انفیکشن کی شرح بڑھ کر 31.9 فیصد ہو گئی ہے۔ اس دوران 5 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ تاہم محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق صرف 1 مریض کی موت کورونا کی وجہ سے ہوئی ہے، 4 کی موت کی ابتدائی وجہ کووڈ-19 نہیں ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ہفتہ کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں کورونا وائرس کے 1396 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جب کہ انفیکشن کی شرح بڑھ کر 31.9 فیصد ہو گئی ہے۔ اس دوران 5 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ تاہم محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق صرف 1 مریض کی موت کورونا کی وجہ سے ہوئی ہے، 4 کی موت کی ابتدائی وجہ کووڈ-19 نہیں ہے۔ نئے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی قومی راجدھانی میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 4631 تک پہنچ گئی ہے۔

    اس سے پہلے جمعرات کو دہلی میں کووڈ کے 1,527 نئے معاملات سامنے آئے تھے، جب کہ شہر میں انفیکشن کی شرح 27.77 فیصد تھی۔ اس دوران شہر میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے دو افراد کی موت بھی ہوئی۔

    محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سات مہینوں میں پہلی مرتبہ دہلی میں بدھ کو ایک ہی دن میں متاثرہ افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی تھی اور انفیکشن کی شرح 23.8 فیصد تھی۔ قومی دارالحکومت میں بدھ کو کووڈ کے 1,149 نئے معاملات سامنے آئے تھے، جب کہ ایک شخص کی موت انفیکشن کی وجہ سے ہوئی۔1

    وہیں ملک میں کورونا کے معاملات ایک بار پھر اپنی رفتار پکڑ رہے ہیں، جس کی وجہ سے مرکز سمیت ریاستی حکومتوں کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 10 ہزار 753 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار 720 ہوگئی۔

    یہ بھی پڑھئے: دہلی این سی آر میں ہوگی بارش، شدید گرمی سے جلد ملے گی راحت، محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی


    یہ بھی پڑھئے: بہار : موتیہاری میں زیریلی شراب پینے سے 22 لوگوں کی موت، انتظامیہ نے کی چھ کی تصدیق



    کل (14 اپریل) کے اعداد و شمار سے موازنہ کریں تو جمعہ کو کورونا کیسز کی تعداد 11 ہزار 109 تھی، جو آج کم ہے۔ تاہم آج مرنے والوں کی تعداد کل سے زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 27 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ اس دوران مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات درج کی گئی ہیں۔ مہاراشٹر میں مرنے والے مریضوں کی تعداد 4 ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: