کورونا کی بڑھی رفتار! دہلی میں کووڈ 19 کے 980 نئے مریض، 24 گھنٹے میں دوگنے ہوئے معاملات
کورونا کی بڑھی رفتار! دہلی میں کووڈ 19 کے 980 نئے مریض، 24 گھنٹے میں دوگنے ہوئے معاملات ۔ علامتی تصویر ۔ پی ٹی آئی ۔
Delhi Coronavirus News: منگل کو دہلی میں کووڈ-19 کے 980 نئے کیسز درج کئے گئے اور انفیکشن کی شرح 25.98 فیصد ریکارڈ کی گئی، جس کا مطلب ہے کہ ہر چار میں سے تقریباً ایک شخص جانچ میں متاثر پایا گیا ہے۔
نئی دہلی : منگل کو دہلی میں کووڈ-19 کے 980 نئے کیسز درج کئے گئے اور انفیکشن کی شرح 25.98 فیصد ریکارڈ کی گئی، جس کا مطلب ہے کہ ہر چار میں سے تقریباً ایک شخص جانچ میں متاثر پایا گیا ہے۔ دہلی حکومت کے محکمہ صحت کی طرف سے شیئر کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس سے متاثر 2 اور لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
پیر کو دہلی میں کووڈ-19 کے 484 نئے معاملات درج کئے گئے تھے اور اس لحاظ سے قومی دارالحکومت میں کورونا کے معاملات دوگنی رفتار سے بڑھے ہیں۔ بلیٹن میں کہا گیا کہ نئے کیسز کے ساتھ ہی دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2,016,101 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 26,545 ہو گئی ہے۔ اتوار کو دہلی میں کووڈ-19 کے 699 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے، جس میں انفیکشن کی شرح 21.15 فیصد تھی ۔ وہیں ہفتہ کو کورونا کے 535 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور انفیکشن کی شرح 23.05 فیصد تھی۔ جمعہ کو دارالحکومت میں 733 نئے کیسز رجسٹر کئے گئے تھے، جو کہ 19.93 فیصد انفیکشن کی شرح سے سات ماہ سے زائد عرصے میں ایک دن میں سب سے زیادہ تھے ۔
ملک میں انفلوئنزا ایچ 3 این 2 کے معاملات میں تیزی سے اضافے کے درمیان دہلی میں پچھلے پندرہ دنوں میں نئے کووڈ کیسوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ وائرس پھیلنے کے بعد پہلی مرتبہ 16 جنوری کو کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد صفر ہو گئی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔