உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Corona Update: کورونا کی رفتار سے مچا ہنگامہ، ایک دن میں ساڑھے تین لاکھ کے قریب نئے کیسیز، ایکٹیو کیس 20لاکھ سے متجاوز

    ہندوستان میں کورونا نے پکڑی رفتار۔

    ہندوستان میں کورونا نے پکڑی رفتار۔

    ملک میں بے شک لگاتار دوسرے دن کورونا کیس کی تعداد 3 لاکھ کو پار کرگئی ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 2,51,777 مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے آج جمعہ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے 700 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا (Covid-19) کیسیز میں ایک مرتبہ پھر زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 لاکھ 47 ہزار سے زیادہ کورونا مریض ملے ہیں۔ ملک میں آج جمعہ کو کل کے مقابلے 29,722 زیادہ کیسیز سامنے آئے ہیں۔ جمعرات کو کورونا وائرس 3,17,532 کیسیز سامنے آئے تھے۔ تازہ کیسیز کو جوڑنے کے بعد ملک میں ایکٹیو کیس (Active Case In India) کی تعداد 20 لاکھ سے متجاوز ہوگئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق، اس خطرناک وائرس سے اب تک 4,88,396 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا کے ساتھ ساتھ اومیکرون (Omicron Variant) کے معاملے بھی بڑھتے جارہے ہیں۔ ملک م یں اس کی تعداد اب 10 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔


      ملک میں بے شک لگاتار دوسرے دن کورونا کیس کی تعداد 3 لاکھ کو پار کرگئی ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 2,51,777 مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے آج جمعہ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے 700 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ملک میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسیز میں کل کے مقابلے 4.36 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 9,692 کیس سامنے آچکے ہیں۔

      کس ریاست میں کتنے مریض
      ہندوستان میں مہاراشٹ رمیں سے سے زیادہ کیس درج کیے گئے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں میں 46,197 نئے کوویڈ کیسیز سامنے آئے ہیں، جس میں اومیکرون کے 125 کیسیز شامل تھے۔ یہاں 37 امواتیں اور 52,025 ریکوری درج کی گئی ہیں۔ فی الحال ریاست میں ایکٹیو کیسیز 2,58,569 ہیں۔ مہاراشٹر کے پونے ضلع میں جمعرات کو کورونا وائرس انفیکشن کے 14,424 نئے کیسیز سامنے آئے تھے، جو وبا کی شروعات سے لے کر اب تک سامنے آئے روزانہ کیسیز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس کے علاوہ 5,708 نئے کیسیز صرف ممبئی میں سامنے آئے تھے۔ وہیں تمل ناڈو میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 28,561 نئے کیسیز اور 39 امواتیں درج کی گئیں۔ دارالحکومت دہلی میں کل 12306 کورونا کیسیز ملے تھے اور 46 لوگوں کی جان گئی تھی۔

      کورونا ویکسینیشن 160 کروڑ سے متجاوز
      کورونا ٹیکہ اندازی کی بات کریں تو اب تک ملک میں 160 کروڑ 43 لاکھ 70 ہزار 484 ویکسین لگ چکی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق، ہندوستان میں کل کورونا وائرس کے لئے 19,35,912 سیمپل ٹسٹ کیے گ ئے۔ جمعرات تک 71,15,38,938 نمونے ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔ ملک میں ابھی تک 3 ک روڑ 60 لاکھ 58 ہزار 806 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: