ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کورونا وائرس : وزیر اعلی ممتا بنرجی کی وارننگ ، کہا : اگر کیا ایسا کام تو ہوگی سخت کارروائی

  • UNI
  • Last Updated: Mar 26, 2020 06:03 PM IST
  • Share this:
کورونا وائرس : وزیر اعلی ممتا بنرجی کی وارننگ ، کہا : اگر کیا ایسا کام تو ہوگی سخت کارروائی
ممتا بنرجی ۔ فائل فوٹو ۔

ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر طبی عملوں سے مکانات خالی کرانے اور محلوں میں بدسلوکی کی شکایات پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ملک کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ہمارے ڈاکٹرس ، نرس اور طبی عملے رات دن کام کررہے ہیں ، مگر ان ساتھ بدسلوکی کی جارہی ہے بہت ہی افسوس ناک ہے ۔ حکومت کسی بھی صورت میں اس کو برداشت نہیں کرے گی ۔ ہماری پوری ہمدردی ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کے ساتھ ہے ۔


ممتابنرجی نے ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے کے ساتھ بدسلوکی کی شکایات سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسی شکایتیں موصول ہوئی ہیں کہ کورونا خوف سے ڈاکٹروں سے مکانات خالی کرائے جارہے ہیں اور یہ شکایات ملک کے دوسرے حصے سے بھی آئی ہے اور اب کلکتہ میں یہ شکایت موصول ہوئی ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے سے اس لئے مکانات خالی کرائے جارہے ہیں ، کہیں اس کی وجہ سے کورونا وائرس نہ پھیل جائے۔


خیال رہے کہ اس سے قبل آل انڈیا میڈیکل سائنس دہلی کے ڈاکٹروں نے شکایت کی تھی کہ ان سے مالکان مکانات خالی کرارہے ہیں کہ کہیں ہماری وجہ سے محلے میں کورونا وائرس نہ پھیل جائے۔ ایمس کے ڈاکٹروں کی شکایت اور ڈاکٹروں کی تنظیم کے ذریعہ تشویش کا اظہار کئے جانے پر دہلی پولس حرکت میں آگئی اور ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی شروع ہوئی۔


بنگال میں بھی ایک دو شکایات ملنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم ڈاکٹروں کے ساتھ ہیں اور انہیں ہرطرح کی سہولیات فراہم کی جائے ۔ وزیرا علیٰ نے پرائیوٹ اسپتالوں کے انتظامیہ سے کہا کہ وہ ڈاکٹروں کو مکمل سہولیات فراہم کریں ۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائے گی ۔ وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ ہنگامی خدمات میں شامل لوگوں کے لئے خصوصی آمد و رفت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
First published: Mar 26, 2020 06:02 PM IST