ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں کوروناوائرس کے مزید 46253 نئے کیسز، صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے کیسز منگل کے مقابلہ میں بڑھ کر 46،253 ہو گئے جبکہ فعال کیسز میں بھی نمایاں طور پر کمی آرہی ہے۔ ملک میں صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے سے کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 5،33،787 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فعال کیسز کی شرح کم ہوکر 6.42 فیصد رہ گئی۔

  • Share this:
ملک میں کوروناوائرس کے مزید 46253 نئے کیسز، صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ
ملک میں کوروناوائرس کے مزید 46253 نئے کیسز

نئی دہلی: بدھ کے روز ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے کیسز منگل کے مقابلہ میں بڑھ کر 46،253 ہو گئے جبکہ فعال کیسز میں بھی نمایاں طور پر کمی آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد کورونا وائرس کے انفیکشن کے نئے کیسز سے کہیں زیادہ ہے۔ ملک میں صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے سے کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 5،33،787 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فعال کیسز کی شرح کم ہوکر 6.42 فیصد رہ گئی۔


بدھ کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 92.09 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ اموات کی شرح 1.48 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 6.42 فیصد رہ گئی ہے۔


ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے کیسز منگل کے مقابلہ میں بڑھ کر 46،253 ہو گئے جبکہ فعال کیسز میں بھی نمایاں طور پر کمی آرہی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے کیسز منگل کے مقابلہ میں بڑھ کر 46،253 ہو گئے جبکہ فعال کیسز میں بھی نمایاں طور پر کمی آرہی ہے۔


گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 46،253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ مسلسل دسواں دن ہے جب کووڈ 19 کے 50 ہزار سے بھی کم کیسز کی رپورٹ ہے۔ اس سے قبل منگل کے روز 38،310 ، پیرکو 45،231 ، اتوار کو 46،963 ، جمعہ کو 48،648 ، جمعرات کو 49،881 ، بدھ کو 43،843 ، منگل کو 36،470 اور پیر کو 45،149 کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 04, 2020 04:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading