ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے کہا : 9 بجے جنتا کرفیو ختم ہوگیا ، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم جشن منانا شروع کردیں ، یہ طویل لڑائی کی ابتدا ہے

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت اورریاستی حکومتوں کے ذریعہ جاری کردہ احکامات کی ضرور پیروی کریں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 22, 2020 10:31 PM IST
  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے کہا : 9 بجے جنتا کرفیو ختم ہوگیا ، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم جشن منانا شروع کردیں ، یہ طویل لڑائی کی ابتدا ہے
وزیر اعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

وزیراعظم نریندر مودی نے جان لیوا کورونا وائرس کے خلاف لڑائی لڑرہے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ملک کے عوام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اس چیلنج کے خلاف لڑنے کے لئے متحرک ہونے کو کہا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو قوم کے نام پیغام میں لوگوں سے اتوار کو’جنتا کرفیو‘ میںٰ شامل ہونے اور اس وائرس سے جنگ لڑرہے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے شام پانچ بجے تالی یا تھالی بجانے کی اپیل کی تھی۔


وزیراعظم نے لوگوں کے ذریعہ عوامی کرفیو اور تالی یا تھالی بجانے میں بڑے پیمانے پر شرکت اور اس کی حمایت کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’کرونا وائرس کی لڑائی کی قیادت کرنے والے ہر ایک شخص کو ملک نے یکجہتی کے ساتھ شکریہ ادا کیا۔ ملک کی عوام کا بہت بہت شکریہ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’یہ شکریہ کی آواز ہے، لیکن ساتھ ہی ایک طویل لڑائی میں فتح کی ابتدا کی بھی آواز ہے۔ آئیے اسی عزم کے ساتھ ، اسی صبر کے ساتھ ایک طویل لڑائی کے لئے اپنے آپ کو سوشل ڈسٹینسنگ میں باندھ لیں۔‘‘



ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ ’’ آج کا جنتا کرفیو بھلے ہی رات 9 بجے ختم ہوجائے گا ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم جشن منانا شروع کردیں۔ اس کو کامیابی نہ مانیں۔ یہ ایک طویل لڑائی کی ابتدا ہے۔ آج ملک کے لوگوں نے بتادیا ہے کہ ہم اہل ہیں ، فیصلہ کرلیں تو بڑے سے بڑے چیلنج کو متحد ہوکر شکست دے سکتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اورریاستی حکومتوں کے ذریعہ جاری کردہ احکامات کی ضرور پیروی کریں۔
First published: Mar 22, 2020 10:31 PM IST