اپنا ضلع منتخب کریں۔

    معیشت کورفتاردینے کے لئے حکومت کا بڑا فیصلہ، اس ٹیکس میں کٹوتی کا کیاگیا اعلان

    بڑی خبر:8.3 کروڑ خاندانوں کو تین ماہ تک مفت ملے گا ایل پی جی سلنڈر، انہیں ملیں گے500 روپئے

    بڑی خبر:8.3 کروڑ خاندانوں کو تین ماہ تک مفت ملے گا ایل پی جی سلنڈر، انہیں ملیں گے500 روپئے

    ملک کی سست پڑی معیشت کو رفتار دینےکی کوششوں کے تحت حکومت نے جمعہ کو کئی بڑے اعلانات کئے۔ گھریلو کمپنیوں اور نئی گھریلو منوفیکچرنگ کمپنیوں کےلئے کمپنی ٹیکسوں میں بڑی تخفیف کا اعلان کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ملک کی سست پڑی معیشت کو رفتار دینےکی کوششوں کے تحت حکومت نے جمعہ کو کئی بڑے اعلانات کئے۔ گھریلو کمپنیوں اور نئی گھریلو منوفیکچرنگ کمپنیوں کےلئے کمپنی ٹیکسوں میں بڑی تخفیف کا اعلان کیا ہے۔ گھریلو کمپنیوں کےلئے کمپنی کی شرح بغیر رعایت کے 22 فیصد کی گئی ہے۔گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی جمعہ کو ہونے والی میٹنگ سےپہلے مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے نامہ نگاروں کی کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ ان اعلانات کےبعد بازاروں میں دیوالی سے پہلے رونق آگئی ہے اور بامبے شیئر بازار کا سینسیکس اورنیشنل اسٹاک ایکسچینج نفٹی میں اچھال آیا ۔

       

      معیشت کی رفتار اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کے لئے ٹیکس قانون میں رواں مالی سال سے تبدیلی لائی جائے گی۔ گھریلو کمپنیاں اگر کسی قسم کی رعایت نہیں لیتی ہیں تو ان کو 22 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ سیس اور چارجز ملا کر 17ء25 فیصد ہوجائے گی۔ پہلے یہ شرح 30 فیصد تھی۔نرملا سیتارمن نے بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے سے ایک لاکھ 45 ہزار کروڑ روپے کے محصول کا بوجھ پڑے گا۔  





      نرملا سیتارمن نے بتایا کہ ’میک ان انڈیا‘ میں تیزی لانے کے لئے محکمہ انکم ٹیکس میں ایک نیا التزام کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال میں یکم اکتوبر کےبعد سے وجود میں آئی گھریلو کمپنی جو مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرے گی اسے صرف 15 فیصد کی شرح سے ٹیکس کا اختیار ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہوا ہے کہ یکم اکتوبر یا اس کےبعد ملک میں بنی کسی بھی کمپنی پر 15 فیصد ہی ٹیکس لے گا۔ اگر یہ کمپنی 31 مارچ 2023 سے پہلے پیداوار شروع کردیتی ہے تو 15 فیصد ٹیکس لگے گا اور سبھی قسم کے سیس اور چارجرز سمیت ٹیکس 10ء17 فیصد ہوگا۔

       

      وزیر خزانہ کے اس اعلان کے بعد شیئر بازار میں اچھال آگیا۔ بی ایس ای اور سینسیکس میں دوپہر بارہ بجے تقریبا 1900 پوائنٹ اور این ایس ای کے نفٹی میں تقریبا 540 پوائنٹ کا اچھال آیا۔انہوں نے کمپنیوں کے لئے ایک اور بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 5 جولائی 2019 سے پہلے شیئربازاروں کی دوبارہ خریدنےکے اعلان کرنے والی کمپنیوں پر سپر رچ ٹیکس نہیں لگے گا۔  



      First published: