உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیوی کے ساتھ سیکس کے اس کے دوستوں اور رشتہ داروں کے بارے میں تصورکرنے سے ہوسکتا ہے نفسیاتی اثر؟

    بیوی کے ساتھ سیکس کے اس کے دوستوں اور رشتہ داروں کے بارے میں تصورکرنے سے ہوسکتا ہے نفسیاتی اثر؟

    بیوی کے ساتھ سیکس کے اس کے دوستوں اور رشتہ داروں کے بارے میں تصورکرنے سے ہوسکتا ہے نفسیاتی اثر؟

    جنسی فینٹیسی کی جہاں تک بات ہے، انسان کا دماغ بہت ہی مشکل اور بہترین طریقے سے برتاو کرتا ہے۔ حقیقی زندگی میں ہم سماجی اصولوں، شادی شدہ مشکلات اور اپنی ذمہ داریوں سے بندھے ہوتے ہیں، لیکن اپنی خیالی دنیا کے آزاد دنیا میں ہم ان باتوں کو نظر انداز کر سکتے ہیں، جس پر ہمارے لئے روک لگائی گئی ہے اور ہم ایسے جوش وخروش کی آزادی کا لطف لے سکتے ہیں۔

    • Share this:
    عموماً اپنی اہلیہ کے ساتھ سیکس کے دوران میں اس کے بہت قریب کے دوستوں اور رشتہ داروں کے بارے میں تصورکرتا ہوں۔ میں اپنی بیوی کے ساتھ اپنی فینٹیسی کے بارے میں بات کرتا ہوں اور مجھے اس سے جوش پیدا ہوتا ہے۔ اتفاق سے میری بیوی سیکس کے دوران ان باتوں کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہے، لیکن بعد میں مجھے ان باتوں سے تھوڑی سی شرمندگی ہوتی ہے۔ حالانکہ مجھے یہ بہت ہی لطف اندوز لگتا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ کیا اس کا میرے اور میری بیوی پر کوئی نفسیاتی اثر ہوسکتا ہے؟

    اپنے پارٹنر کے ساتھ سیکس کے دوران کئی لوگ دوسروں کے بارے میں تصور کرتے ہیں۔ دوسرے لوگوں کے بارے میں سوچنا ویسے ہی عام بات ہے، جیسے کسی دوسرے کے بارے میں تصور کرنا۔ آپ کو اس کے بارے میں تشویش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ آپ اور آپ کی اہلیہ کے درمیان اس طرح کا کھلا پن، ایمانداری اور ایک دوسرے کے بارے میں بغیر کوئی رائے بنائے بات چیت ہوتی ہے، یہ قابل تعریف ہے۔ یہ کسی بھی اطمینان بخش جنسی زندگی کی سچی بنیاد ہے۔

    جنسی فینٹیسی کی جہاں تک بات ہے، انسان کا دماغ بہت ہی مشکل اور بہترین طریقے سے برتاو کرتا ہے۔ حقیقی زندگی میں ہم سماجی اصولوں، شادی شدہ مشکلات اور اپنی ذمہ داریوں سے بندھے ہوتے ہیں، لیکن اپنی خیالی دنیا کے آزاد دنیا میں ہم ان باتوں کو نظر انداز کرسکتے ہیں، جس پر ہمارے لئے روک لگائی گئی ہے اور ہم ایسے جوش وخروش کی آزادی کا لطف لے سکتے ہیں، جو ہم چاہتے ہیں، جس بات کو ویسے اور اخلاقی طور پر آپ خراب مانتے ہیں، اس بات سے آپ جنسی طور پر جوش سے لبریز ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ خود کو اس سکھ سے محروم رکھتے ہیں تو یہ اور مشکل پیدا کرے گا۔ یہ اچھا ہے کہ آپ اور آپ کی بیوی دونوں اس طرح کی فینٹیسی کا لطف لیتے ہیں اور اس طرح اپنے ریلیشن شپ اور قربت کو مضبوط کرتے ہیں۔

    آپ کی جنسی فینٹیسی کی موجودگی آپ کے سیکس اور زیادہ ایکسائیٹیڈ بناتا ہے اور یہ آپ کو مزید لطف دیتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ حقیقی زندگی میں آپ اس کی طرف دیکھنا بھی نہیں چاہیں۔ فینٹیسی کا ہونا اور اس پر عمل کرنا دو الگ باتیں ہیں۔ صرف اس بات سے کہ آپ اپنی بیوی کے ساتھ سیکس کے دوران کسی بہت اچھے دوست یا کسی رشتہ دار کے بارے میں تصور کرتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں ہوا کہ حقیقی زندگی میں بھی آپ ان لوگوں کے ساتھ ایسا ہی کریں گے۔

    جب تک آپ ایسی بات میں کھلا پن، ایمانداری برتتے ہیں اور ایک دوسرے کے بارے میں اس بنیاد پر کوئی رائے نہیں بناتے تب تک اس بات کا آپ کے ریلیشن شپ پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ آپ اپنی اہلیہ سے اس بارے میں برابر پوچھتے رہئے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ انہیں یہ بات خراب تو نہیں لگتی ہے اور یہ ان کے لئے برداشت سے باہر تو نہیں ہو جاتا۔ اس بارے میں اگر وہ کوئی سرحد نہیں کھینچتی ہیں تو اس کا احترام کیجئے۔

    اگر آپ اس کے بعد بھی شرمندگی محسوس کرتے ہیں تو آپ کو اس کی فکر ہوتی ہے تو آپ اس کے بارے میں اپنی اہلیہ سے ایمانداری سے بات چیت کرسکتے ہیں اور انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کراسکتے ہیں۔ اس معاملے میں مزید آگے بڑھنے سے پہلے ان کی باتوں پر غور کیجئے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: