مین پوری لوک سبھا، رام پور اور کھتولی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کی ووٹوں کی گنتی آج جمعرات کو ہوگی۔ انتخابی نتائج کا رجحان صبح 12 بجے تک سامنے آجائیں گے اور نتائج دیر شام تک آنے کی امید ہے۔ بی جے پی، ایس پی اور آر ایل ڈی نے ضمنی انتخاب میں جیت کا دعویٰ کیا ہے۔
چیف الیکشن آفیسر اجئے کمار شکلا نے بتایا کہ صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ مین پوری لوک سبھا حلقے کے کرہل، مین پوری، بھوگاوں اور کشنی اسمبلی علاقوں کے بوتھوں کی ووٹوں کی گنتی مین پوری میں ہوگی۔ جسونت نگر اسمبلی علاقے کی ووٹوں کی گنتی ایٹاوا میں ہوگی۔ کھتولی کے ووٹوں کی گنتی مظفر نگر اور رام پور کے ووٹوں کی گنتی رامپور میں ہی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران قانون اور امن و امان بنانے کے لیے مناسب پولیس فورس کے ساتھ سی اے پی ایف کی بھی تعیناتی کی گئی ہے۔ کاونٹنگ عمل کی ویڈیوگرافی کرانے کے احکام دئیے گئے ہیں۔ نتائج چیف الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:
بی جے پی بڑے فرق سے جیتے گی بی جے پی ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مین پوری، رام پور اور کھتولی اسمبلی حلقے میں بڑے فرق سے جیت ہوگی۔ عوام نے مودی یوگی حکومت کی پالیسیوں اور حکومت کی حمایت میں ووٹنگ کی ہے۔ ذات پات اور اقرباپروری کو فروغ دینے والے لوگوں کا الیکشن میں صفایہ ہوگا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔