உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hydrogen Bus:لداخ میں شروع ہوگی ملک کی پہلی ہائیڈروجن بس سروس، این ٹی پی سی کرے گا آپریٹ

    ملک کی پہلی ہائیڈروجن بس کی لیہ میں ہوگی شروعات۔

    ملک کی پہلی ہائیڈروجن بس کی لیہ میں ہوگی شروعات۔

    Hydrogen Bus: بسوں میں پہلے سے ہی ایندھن کے سیلس ہوتے ہیں، جو ہائیڈروجن کی مدد سے فضا میں ہوا اور آکسیجن کا مرکب بنا کر گاڑی کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔

    • Share this:
      Hydrogen Bus:ملک کی پہلی ہائیڈروجن بس سروس لداخ کے دارالحکومت لیہہ میں شروع ہونے جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کو اجول بھارت روشن مستقبل پروگرام کے اختتام پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لیہہ میں ملک کے پہلے گرین ہائیڈروجن موبلٹی پروجیکٹ سمیت قومی سطح پر کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ لیہہ میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر پانچ فیول سیل الیکٹرک بسیں شروع کی جائیں گی۔

      اس کے بعد اس بس سروس کو وسعت دی جائے گی۔ ایک اور اہم اسکیم میں وزیراعظم نے نیشنل سولار روف ٹاپ پورٹل کا بھی آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت گھر کی چھت پر سولار پلانٹ لگانے کے لیے درخواست دینے کے بعد اب پورے عمل سے متعلق اپ ڈیٹ پورٹل کے ذریعے آسانی سے دستیاب ہوگا۔

      لیہہ میں ہائیڈروجن بسوں کے پروجیکٹ کو نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (NTPC) کے ذریعے چلایا جائے گا۔ نئی دہلی سے وزیر اعظم کے علاوہ مرکزی توانائی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر آر کے سنگھ، بھاری صنعت کے وزیر کرشنا پال گرجر، لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر کے علاوہ ہل ڈیولپمنٹ کونسل لیہہ کے صدر تاشی گیالسن، رکن پارلیمنٹ جمیانگ تسیرنگ نامگیال اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔

      ہل ڈیولپمنٹ کونسل لیہہ کے چیئرمین تاشی گیلسن نے کہا کہ این ٹی پی سی نے مقررہ وقت کے اندر گرین ہائیڈروجن موبلٹی پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کاربن نیوٹرل ریاست بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہائیڈروجن بس سروس اس سمت میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Narendra Modi: وزیر اعظم مودی آج رکھیں گے سبز توانائی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد، جانیے تفصیل

      یہ بھی پڑھیں:
      گورنر کوشیاری نے پیش کی وضاحت، کہا: مراٹھی مانش نے اپنی محنت سے Maharashtra کو بنایا

      فیول سیل سے چلتی ہے ہائیڈروجن بس
      الیکٹرک بس چارج شدہ بیٹری سے چلتی ہے جبکہ ہائیڈروجن بس الیکٹرک موٹر کا استعمال کرتے ہوئے فیول سیل سے چلتی ہے۔ بسوں میں پہلے سے ہی ایندھن کے سیلس ہوتے ہیں، جو ہائیڈروجن کی مدد سے فضا میں ہوا اور آکسیجن کا مرکب بنا کر گاڑی کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔ الیکٹرک اور ہائیڈروجن دونوں گاڑیاں مکمل طور پر آلودگی سے پاک ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: