உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Suicide in Love: پیار نہیں ہوا پورا تو ایک ہی پھندے سے لٹک گیا عاشق جوڑا

    پیار نہیں ہوا پورا تو ایک ہی پھندے سے لٹک گیا عاشق جوڑا

    پیار نہیں ہوا پورا تو ایک ہی پھندے سے لٹک گیا عاشق جوڑا

    Unnao Case: پیار پروان چڑھنے کے بعد اناو کے لڑکے لڑکی نے شادی کی بات اہل خانہ کے سامنے رکھی تو اہل خانہ کے ذریعہ مخالفت کرنے پر دونوں نے ساتھ مرنے کی ٹھان لی اور منگل کو پھانسی لگاکر جان دے دی۔ صبح گاوں والوں نے لاش دیکھی تو پورے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ گاوں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ گاوں والوں کے مطابق، دونوں نے بائیک نیچے کھڑی کرکے پیڑ پر پھانسی لگائی ہے۔

    • Share this:
      اناو: پیار میں جان لینا اور دینا شاید آج کل عاشق جوڑوں کو آسان لگتاہ ے۔ عاشق جوڑا اکثر محبت کو کشیدگی کو دور کرنے کے لئے موت کو گلے لگانا پسند کرتے ہیں۔ حال ہی میں ایک ایسا ہی معاملہ اناو سے سامنے آیا، جس میں عاشق جوڑے نے ایک ہی پھندے سے لٹک کر اپنی جان لے لی۔ اجگین تھانہ علاقے کے مشری گنج کے رہنے والے بسنت کے بھانجے سوربھ نے منگل کو معشوقہ کے ساتھ پھندا لگا لیا۔ سوربھ کا کانپور کی رہنے والی کلاس 9 کی طالبہ سے معاشقہ چل رہا تھا۔

      عاشق - معشوق ایک دوسرے کو کافی دنوں سے جانتے تھے۔ دونوں اپنے رشتے کو آگے بڑھانا چاہتے تھے اور اس کے لئے اپنی فیملی سے بات چیت بھی کی تھی، لیکن ذات پات کی رکاوٹ ہونے کے سبب بات نہیں بنی اور دونوں کے ہی اہل خانہ اس رشے کے لئے راضی نہیں ہوئے۔ اس سے دونوں اتنے مایوس ہوئے کہ ساتھ میں زندگی ختم کرنے کی ٹھان لی۔ دونوں کے اس قدم سے فیملی والے حیران رہ گئے ہیں۔

      اہل خانہ نہیں ہوئے تیار تو لگا لیا موت کو گلے

      خبر کے مطابق، طالبہ 30 گھنٹے سے گھر سے غائب تھی۔ وہ گھر سے اسکول جانے کے لئے نکلی تھی۔ وہیں سوربھ بھی اپنے ماما کی بائیک لے کر پیر کو گھر سے نکلا تھا۔ دونوں کے ہی اہل خانہ ان کے نہ ملنے سے پریشان تھے۔ بیٹی کے نہ ملنے پر اہل خانہ نے جوہی تھانہ، کانپور میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ منگل کی صبح دونوں کی لاش مشری گنج باشندہ شیلو کی باغ میں لگے پیڑ سے لٹکے ملے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      سالی کے عشق میں پاگل شخص نے کردیا بیوی کا قتل، باکس میں پیک کرکے اٹھایا یہ قدم


      صبح گاوں والوں نے لاش دیکھی تو پورے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ گاوں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ گاوں والوں کے مطابق، دونوں نے بائیک نیچے کھڑی کرکے پیڑ پر پھانسی لگائی ہے۔ پولیس نے ان کی شناخت کرواکر ان کے اہل خانہ کو بتایا۔ اس کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق، عاشق جوڑے کی لاش ملی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ دونوں کے اہل خانہ کو اطلاع دی ہے۔ جیسی تحریر ملے گی، اس بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: