Mangaluru-Mumbai Flight:موبائل پر چیٹ کررہے تھے کپل، تبھی ایسا کیا ہوا کہ فلائٹ کو ہوئی 6گھنٹے کی دیر
Mangaluru-Mumbai Flight: ممبئی جانے والی فلائٹ میں تقریباً 185 مسافر سوار تھے، جنہیں چھ گھنٹے کی تاخیر کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کی حفاظت کی وجہ بتا دی۔
Mangaluru-Mumbai Flight: ممبئی جانے والی فلائٹ میں تقریباً 185 مسافر سوار تھے، جنہیں چھ گھنٹے کی تاخیر کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کی حفاظت کی وجہ بتا دی۔
Mangaluru-Mumbai Flight: منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ممبئی جانے والی انڈیگو کی پرواز اتوار کو ایک خاتون کی شکایت کے بعد چھ گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی۔ خاتون نے اپنے ساتھی مسافر کے موبائل پر مشکوک چیٹنگ کی شکایت کی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے تلاشی لی، مسافروں کے سامان سمیت طیارے کا معائنہ کیا۔ اس ہوائی اڈے سے ملزم نوجوان کی گرل فرینڈ نے بنگلور کے لئے فلائٹ پکڑنے سے رہ گئی۔ ملزم نوجوان کو طیارے میں سوار ہونے کی بھی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق، ایک خاتون مسافر نے فلائٹ میں سوار ایک شخص کے موبائل فون پر چیٹنگ کے پیغامات دیکھے۔ مشکوک نظر آنے پر خاتون مسافر نے کیبن کریو کو اطلاع دی۔ عملے نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو الرٹ کیا اور طیارہ ٹیک آف کرنے کے بجائے واپس لوٹ گیا۔ ملزم اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ چیٹ کر رہا تھا۔ اس کی گرل فرینڈ اسی ایئرپورٹ سے بنگلور کی فلائٹ پکڑنے والی تھی۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی پوچھ تاچھ کے باعث ملزم کو پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کی گرل فرینڈ بھی بنگلور جانے سے رہ گئی۔ پولیس نے کی جانچ، شام پانچ بجے جہاز نے بھری پرواز
پولیس نے کہا کہ انہوں نے تمام مسافروں کو جہاز سے اترنے کو کہا اور ان کے سامان کی اچھی طرح سے جانچ پڑتال کی۔ ہوائی جہاز نے شام 5 بجے اڑان بھری۔ پولس کمشنر این ششی کمار نے کہا کہ دیر رات تک کوئی شکایت درج نہیں ہوئی۔ کیونکہ یہ دو دوستوں کے درمیان دوستانہ گفتگو کا معاملہ تھا۔
185 مسافروں کو ہوئی پریشانی ممبئی جانے والی فلائٹ میں تقریباً 185 مسافر سوار تھے، جنہیں چھ گھنٹے کی تاخیر کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کی حفاظت کی وجہ بتا دی۔ اسی لیے لوگوں نے بھی کیس کی تفتیش میں تعاون کیا۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام 185 مسافروں کو ممبئی روانہ کر دیا گیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔