خاتون کے ساتھ زیادتی کے معاملہ میں کمار وشواس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے لیڈر کمار وشواس کی مشکلیں پھر بڑھ گئی ہیں۔ ایک خاتون کارکن کے استحصال کے الزام پر دہلی پولیس سے کلین چٹ ملنے کے بعد اب پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ایکشن لیا ہے۔

Mar 16, 2016 06:33 PM IST | Updated on: Mar 16, 2016 06:34 PM IST
خاتون کے ساتھ زیادتی کے معاملہ میں کمار وشواس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے لیڈر کمار وشواس کی مشکلیں پھر بڑھ گئی ہیں۔ ایک خاتون کارکن کے استحصال کے الزام پر دہلی پولیس سے کلین چٹ ملنے کے بعد اب پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ایکشن لیا ہے۔

کورٹ نے خاتون کی شکایت پر دہلی پولیس کو کمار وشواس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ خاتون نے عدالت میں اپنی شکایت میں کہا کہ اس نے دہلی پولیس سے کمار کی شکایت کی تھی، لیکن پولیس نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

اس سے قبل دہلی پولیس نے کورٹ میں داخل کی اپنی ایکشن ٹیکن رپورٹ میں کہا تھا کہ خاتون کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ غور طلب ہے کہ پارٹی کی خاتون کارکن نے کمار وشواس پر سنگین الزامات لگائے تھے۔ اب پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے تازہ فیصلے کے کمار کی کی مصیبتیں پھر بڑھ سکتی ہیں۔

Loading...

Loading...