உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کووڈ -19: وزیراعظم مودی کی میٹنگ میں کیجریوال نےکہا- 30 اپریل تک بڑھایا جائےلاک ڈاون

    دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال (CM Arvind Kejriwal) نے 14 اپریل تک نافذ لاک ڈاون (Lockdown) کو مزید 15 دنوں کے لئے بڑھانے کامطالبہ کیا۔ اروند کیجریوال نے میٹنگ میں کہا کہ لاک ڈاون کی مدت کو 30 اپریل تک بڑھایا جائے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کورونا وائرس (COVID-19) کے بڑھتےانفیکشن کےدرمیان آج وزیراعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نےملک کی مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کےساتھ میٹنگ کی۔ ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعہ ہوئی میٹنگ میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال (CM Arvind Kejriwal) نے14 اپریل تک نافذ لاک ڈاون (Lockdown) کو مزید 15 دنوں کےلئےبڑھانےکا مطالبہ کیا۔ اروند کیجریوال نے میٹنگ میں کہا کہ لاک ڈاون کی مدت کو 30 اپریل تک بڑھایا جائے۔

      وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے میٹنگ میں کہا کہ لاک ڈاون بڑھانےکا فیصلہ قومی سطح پر ہونا چاہئے۔ مختلف ریاستوں کے ذریعہ اس سے متعلق لئےگئےفیصلے پر انہوں نےکہا کہ اگر سبھی ریاستیں اپنی اپنی سطح پریہ فیصلہ کریں گی تو اتنا اثر نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ کیجریوال نے یہ مشورہ بھی دیا کہ اگر لاک ڈاون میں کسی طرح کی رعایت دی بھی جاتی ہے، تو سڑک ریل اور دیگر کسی طرح کی ٹرانسپورٹ خدمات کو نافذ نہیں کیا جانا چاہئے۔

       وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے میٹنگ میں کہا کہ لاک ڈاون بڑھانےکا فیصلہ قومی سطح پر ہونا چاہئے۔

      وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے میٹنگ میں کہا کہ لاک ڈاون بڑھانےکا فیصلہ قومی سطح پر ہونا چاہئے۔

      وزیرصحت کی اپیل- بار بار نہ آئیں بازار

      اس سےقبل دہلی حکومت نے ایک بار پھر عام لوگوں سے اپیل کی ہےکہ وہ گھروں سے نہ نکلیں، جو بھی ضرورت کا ایسا سامان ہے جو ایک بار میں خریدا جاسکتا ہے، اسے خرید لیں۔ بار بار بازاروں کے چکر نہ لگائیں۔ دہلی کے وزیرصحت ستیندرجین (Satyendar jain) نے نیوز 18 کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئےیہ اپیل کی ہے۔ وزیر صحت ستیندرجین نے بتایا کہ جمعہ کو پوری دہلی سے کورونا پازیٹیو کے صرف 29 معاملے آئے ہیں، لیکن اگر آپ تبلیغی جماعت کے کارکنان کو ملا کر اعداد وشمار کی بات کریں گے تو یہ نمبر 183 ہے۔ یہ وہ جماعتی ہیں، جو کسی نہ کسی کوارنٹائن سینٹر یا اسپتال میں داخل ہیں۔ ویسے اگر پہلے دن سے لےکراور جمعہ تک کے پازیٹیو کیس کی بات کریں تو کل نمبر 903 ہے۔

      وزیرصحت ستیندر جین کی اپیل- بار بار لوگ بازار نہ آئیں۔
      وزیرصحت ستیندر جین کی اپیل- بار بار لوگ بازار نہ آئیں۔

      دہلی کے گوداموں میں پہنچ رہی ہیں پی پی ای کٹ

      پی پی ای کٹ کچھ ہی وقت میں دہلی کے گوداموں میں پہنچ جائیں گی۔ اس بارے میں ستیندر جین کا کہنا ہےکہ کٹ 13500 کے بارے میں ہمیں جو اپڈیٹ ملا ہے اس کے مطابق 13500 کٹ ٹرک میں لوڈ ہوچکی ہیں۔ ٹرک گودام کی طرف روانہ بھی ہوگئے ہیں۔ ضرورت کےلحاظ سے ان کی تقسیم کردی جائےگی۔ ریپڈ کٹ کے بارے میں بھی مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن سےبات ہوگئی ہے۔ اصل میں جن وینڈرکو انہوں نےآرڈر کیا ہے، اسی کو ہماری طرف سے بھی گیا ہے۔ جیسے ہی کٹ آئے گی تو اگلے دن سے کام شروع کردیا جائےگا۔

      جاوید منصوری کی رپورٹ
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: