ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس: بریلی میں مزدوروں پرکیمیکل اسپرے، ڈی ایم نےکہا- زیادہ فعالیت میں ہوا، ایکشن لیں گے

لاک ڈاون (Lockdown) کے درمیان بریلی پہنچے مزدوروں کو بس اسٹینڈ میں ایک ساتھ بٹھا کران کے اوپرکیمیکل چھڑکاو کردیا گیا۔ حادثہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی ایم نے کارروائی کا حکم دیا ہے۔

  • Share this:
کورونا وائرس: بریلی میں مزدوروں پرکیمیکل اسپرے، ڈی ایم نےکہا- زیادہ فعالیت میں ہوا، ایکشن لیں گے
بریلی میں لوگوں پر کیا گیا کیمیکل اسپرے۔

بریلی: کورونا وائرس (Coronavirus) کے خطرے کے پیش نظر لاک ڈاؤن (Lockdown) کے درمیان اپنی جان کو خطرے میں ڈال کرگاوں اور گھرجانے والے لوگوں پر انتظامیہ کی سختی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ اترپردیش کے بریلی میں ایسا ہی ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ ملک کے مختلف ریاستوں سے بریلی پہنچےسینکڑوں لوگوں کی زندگی کے ساتھ میونسپل کارپوریشن اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے یہ کھلواڑ کیا۔ بریلی میں، لوگوں کو بس اسٹینڈ کے اندر سڑک پر ایک ساتھ بٹھاکران کے اوپرکیمیکل کا چھڑکاؤ (Chemical Spray) کیا گیا۔ اس کے بعد کچھ لوگوں اور بچوں نے آنکھوں میں جلن کی شکایت بھی کی۔


ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونےکے بعد بریلی کے ڈی ایم نےکارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ اس سےقبل کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا (Priyanka Gandhi) نے بھی اس واقعہ کی مخالفت کرتے ہوئےٹوئٹ کیا تھا۔ پرینکا گاندھی نے کیمیکل اسپرے کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے یوپی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔




دراصل اتوارکو ہی بریلی میں کوروناکا پہلا مثبت (پازیٹیو) مریض ملا تھا، جس کے بعد آنا فاناً میں ایسے سبھی مقامات کو سینیٹائزکیا گیا۔ اس وجہ سے ٹریفک پولیس اور فائربریگیڈ محکمہ کی ٹیم نے سیٹلائٹ بس اسٹینڈ پرکیمیکل سے دھلائی کی۔ اس دوران وہاں پورے ملک سے آئےلوگوں کو سڑک پربٹھا کرکہا گیا کہ سبھی لوگ آنکھیں بند کرلیں۔ جس کے بعد سبھی پرکیمیکل سے بارش کردی گئی۔ اس دوران کئی لوگوں کی آنکھوں میں بھی سوڈیم ہائیڈروکلورائیڈ چلا گیا، جس سے لوگوں کی آنکھوں میں جلن ہونےلگی۔

انسانوں کےلئے نہیں کیا جاتا ہے کیمیکل کا استعمال

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے صاف ظاہر ہوتا ہےکہ فائر بریگیڈ کی ٹیم لوگوں پر بسوں اور سڑکوں کی صفائی کےلئےکیمیکل استعمال کررہی ہے۔ بریلی کے سیٹلائٹ بس اسٹینڈ پر، سب کو بٹھایا گیا اور سوڈیم ہائڈروکلورائڈ کیمیکل سے اسپرےکیا گیا۔ اس کیمیکل کا چھڑکاؤ انسانوں کےلئے نہیں کیا جاتا ہے۔

بریلی میں مزدوروں پر سوڈیم ہائیڈرو کلورائیڈ کے چھڑکاو پر سی ایف او چندر موہن شرما نے بتایا کہ جو سوڈیم ہائیڈرو کلورائیڈ ہے یہ انسانی جسم کے لئے نقصاندہ ہے۔ یہ کسی چیز پر ہی چھڑکا جاتا ہے، لہٰذا یہ بڑی سنگین غلطی سامنے آئی ہے۔ انتظامیہ کے ذریعہ جو نقل مکانی کرکے مزدور بریلی آئے تھے، ان کو سیٹلائٹ بس اڈے پر بٹھاکر ان کو کیمیکل سے نہلا دیا گیا ہے۔ اب جانچ کے بعد کارروائی کی بات کہی جارہی ہے۔ دوسری جانب ڈی ایم بریلی میں اس معاملے میں جانچ شروع کرادی ہے۔ اس کی اطلاع بھی انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعہ دی ہے۔ ڈی ایم نے لکھا ہے، اس ویڈیو کی جانچ کی گئی۔

ڈی ایم نے دیا کارروائی کا حکم

دوسری جانب ڈی ایم بریلی نے اس معاملے میں جانچ شروع کرادی ہے۔ اس کی اطلاع بھی انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعہ دی ہے۔ ڈی ایم نے لکھا ہے کہ اس ویڈیو کی جانچ کی گئی۔ متاثرلوگوں کا سی ایم او کی نگرانی میں علاج کیا جارہا ہے۔ بریلی میونسپل کارپوریشن اور فائربریگیڈ کی ٹیم کو بسوں کو سینیٹائزکرنےکے احکامات دیئے تھے، لیکن بہت زیادہ فعالیت کے سبب انہوں نے ایسا کردیا۔ متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

ہریش شرما کی رپورٹ
First published: Mar 30, 2020 07:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading