کورونا کے بڑھتے معاملات نے بڑھائی تشویش، مرکز نے جاری کی ایڈوائزری، 10۔11 اپریل کو ملک بھر میں ماک ڈرل

کورونا کے بڑھتے معاملات نے بڑھائی تشویش، مرکز نے جاری کی ایڈوائزری، 10۔11 اپریل کو ملک بھر میں ماک ڈرل ۔ علامتی تصویر ۔ اے پی ۔

کورونا کے بڑھتے معاملات نے بڑھائی تشویش، مرکز نے جاری کی ایڈوائزری، 10۔11 اپریل کو ملک بھر میں ماک ڈرل ۔ علامتی تصویر ۔ اے پی ۔

Coronavirus in India: وزارت صحت نے ریاستوں کے ساتھ 27 مارچ کو شام 4:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں ماک ڈرل سے متعلق تمام معلومات شیئر کی جائیں گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : مرکزی وزارت صحت نے ملک میں کورونا وائرس اور فلو کے بڑھتے معاملات کے درمیان ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ اس ایڈوائزری میں لوگوں کو کورونا کیلئے طے حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ وزارت نے لوگوں کو بھیڑ بھاڑ اور بند مقامات میں ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی چھینکتے یا کھانسی کرتے وقت ناک اور منہ کو ڈھکنے کیلئے رومال یا ٹیشیو کا استعمال کرنے کیلئے بھی کہا گیا ہے ۔ ہاتھوں کی صفائی برقرار رکھنے کیلئے ہاتھوں کو بار بار صابن یا ہینڈ واش سے دھونے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ نیز لوگوں کو عوامی مقامات پر تھوکنے سے پرہیز کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

    وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق جانچ کو بڑھاوا دینے اور علامات کے بارے میں جلد معلومات دینے کیلئے بھی کہا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوں تو ذاتی رابطہ محدود رکھیں۔ کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر اس سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے 10 اور 11 اپریل کو قومی سطح پر ایک ماک ڈرل کا انعقاد کیا جائے گا۔

    ماک ڈرل میں آئی سی یو بیڈز، طبی آلات، آکسیجن اور افرادی قوت کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزارت صحت نے ریاستوں کے ساتھ 27 مارچ کو شام 4:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں ماک ڈرل سے متعلق تمام معلومات شیئر کی جائیں گی۔

    بتادیں کہ ہفتہ کو ہندوستان میں کووڈ 19 کے 1,590 نئے کیسز سامنے آئے جو گزشتہ 146 دنوں میں سب سے زیادہ ہیں ۔ جب کہ زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 8,601 ہو گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: راہل گاندھی کے الزامات پر بی جے پی کا جوابی حملہ، روی شنکر نے کہا : پسماندوں کی توہین کی


    یہ بھی پڑھئے: لالوپرسادکی ایم پی بیٹی میسا بھارتی ای ڈی کے سامنےہوئی پیش، نوکری کےبدلےمنی لانڈرنگ کاکیس



    ہفتہ کی صبح آٹھ بجے وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹر میں تین اور کرناٹک، راجستھان اور اتراکھنڈ میں ایک ایک مریض کی کورونا وائرس سے موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,824 ہو گئی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: