ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

COVID-19: کورونا نے پھر توڑا ریکارڈ، 24 گھنٹوں میں 8380 نئے کیس، 193 مریضوں کی موت

محکمہ صحت (Health Ministry) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8380 نئے معاملے اور 193 مریضوں کی جان گئی۔

  • Share this:
COVID-19: کورونا نے پھر توڑا ریکارڈ، 24 گھنٹوں میں 8380 نئے کیس، 193 مریضوں کی موت
محکمہ صحت (Health Ministry) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8380 نئے معاملے اور 193 مریضوں کی جان گئی۔

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے نئے مریضوں نے ایک بار پھر تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ وزارت صحت (Health Ministry) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8380 نئے معاملے اور 193 مریضوں کی جان گئی۔ نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 142 ہوگئی ہے۔ جمعہ کو کورونا کے 7,964 نئے معاملے ملے تھے جبکہ 265 مریضوں کی جان گئی تھی۔


وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں کورونا کے اب 89995 ایکٹیو کیس ہیں۔ کورونا وبا سے اب تک 5164 مریضوں کی موت ہوگئی ہے اور 86983 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ایک غیر ملکی اپنے وطن لوٹ چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر نظر آرہا ہے۔ مہاراشٹر میں ایک دن میں 2,940 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 99 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ نئے مریض آنے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد 65,168 تک پہنچ گئی ہے۔


ملک میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 142 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 142 ہوگئی ہے۔


ملک میں کووڈ-19 سے موت کے اب تک آئے کل 5164 معاملوں میں سب سے زیادہ معاملے مہاراشٹر میں آئے ہیں، جن کی تعداد 2,197  ہے، اس کے بعد گجرات میں 1007، مدھیہ پردیش میں 343، دہلی میں 416، مغربی بنگال میں 309، اترپردیش میں 201، راجستھان میں 193، تمل ناڈو میں 160، تلنگانہ میں 77 اور آندھرا پردیش میں 60 معاملے سامنے آئے ہیں۔ کرناٹک میں اب تک 48 لوگوں کی انفیکشن سے موت ہوچکی ہے، وہیں پنجاب میں 4 اور جموں وکشمیر میں 28 اموات ہوئی ہیں۔

 

 
First published: May 31, 2020 11:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading