ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کووڈ-19: سی آرپی ایف کے بعد بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں بھی کورونا کی دستک، دو منزل سیل

بی ایس ایف کا 8 منزلہ ہیڈ کوارٹر لودھی روڈ (Lodhi Road) پر واقع سی جی او کمپلیکس میں ہے۔ یہیں پر سی آر پی ایف (CRPF ) کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔

  • Share this:
کووڈ-19: سی آرپی ایف کے بعد بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں بھی کورونا کی دستک، دو منزل سیل
علامتی تصویر

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ سی آر پی ایف کے بعد اب بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) (BSF) کو دہلی واقع ہیڈ کوارٹر کی دو منزل کو سیل کردیا گیا ہے۔ یہاں کام کرنے والے ایک ملازم میں کووڈ-19 (COVID-19) انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد ہیڈ کوارٹر کے دو فلور کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ افسران نے پیر کو یہ اطلاع دی۔


بی ایس ایف کا 8 منزلہ ہیڈ کوارٹر لودھی روڈ (Lodhi Road) پر واقع سی جی او کمپلیکس میں ہے۔ یہیں پر سی آر پی ایف کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔ انہوں نےکہا کہ اسٹاف کے ایک رکن کےکورونا سے متاثر ملنے کے بعد بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر کی دو منزل کو سیل کردیا گیا ہے۔ دونوں فلور کو سینیٹائز کرنےکی قواعد جاری ہے۔ افسران نےکہا کہ متاثرہ ملازم کے رابطے میں آئے لوگوں کی پہچان کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال ڈیوٹی پر ابھی بے حد کم ملازم ہی ہیں۔


اسٹاف کے ایک رکن کےکورونا سے متاثر ملنے کے بعد بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر کی دو منزل کو سیل کردیا گیا ہے۔
اسٹاف کے ایک رکن کےکورونا سے متاثر ملنے کے بعد بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر کی دو منزل کو سیل کردیا گیا ہے۔


مسلسل بڑھتا جارہا ہے کورونا وائرس کا اثر

قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کا انفیکشن مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ اس کی چپیٹ میں سیکورٹی اہلکار بھی آگئے ہیں۔ اس سے پہلے اتوارکو سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آرپی ایف) کے ہیڈ کوارٹر کو سیل کردیا گیا تھا۔ سی آر پی ایف کے ایک سینئر افسر کے پرائیویٹ ملازم کے کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد ہیڈ کوارٹر کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ افسران نے بتایا کہ ہیڈ کوارٹر میں خصوصی ڈائریکٹر جنرل )ایس ڈی جی) عہدے پر کام کر رہے افسر کا پرائیویٹ سکریٹری متاثر پایا گیا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ عمارت میں کام کر رہے افسران کو اتوار سے احاطےکے اندر جانےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔ سی آر پی ایف نے لودھی روڈ پر سی جی او کمپلیکس واقع عمارت کو منصوہ بند طریقے سے سیل کرنے کے لئے احکامات کے مطابق ضروری اقدامات کرنے کے لئے ضلع نگرانی افسر کو مطلع کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیڈ کوارٹر کی بلڈنگ میں ملازم کے رابطے میں آئے سبھی ملازمین کی پہچان کرنے کی قواعد شروع کردی گئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: May 04, 2020 03:34 PM IST