ہوم » نیوز » وطن نامہ

کیجریوال کا اعلان ، دہلی میں دو مہینے تک ملے گا مفت راشن ، آٹو۔ ٹیکسی والوں کو ملیں گے 5000 روپے

وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں راشن کارڈ رکھنے والوں کو اگلے دو ماہ تک مفت راشن دیا جائے گا ۔ دہلی میں تقریبا 72 لاکھ راشن کارڈ ہولڈر ہیں ۔

  • Share this:
کیجریوال کا اعلان ، دہلی میں دو مہینے تک ملے گا مفت راشن ، آٹو۔ ٹیکسی والوں کو ملیں گے 5000 روپے
وزیر اعلی اروند کیجریوال کا بڑا اعلان ، دہلی میں حکومت نے دو ماہ کا راشن دے گی مفت

نئی دہلی : کورونا وائرس بحران کے درمیان وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی والوں کو مفت راشن اور مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔  وزیر اعلی کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی کے 72 لاکھ راشن کارڈ ہولڈروں اور آٹو رکشہ ڈرائیوروں کو مفت راشن اور مالی امداد دی جائے گی ۔


وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں راشن کارڈ رکھنے والوں کو اگلے دو ماہ تک مفت راشن دیا جائے گا ۔ دہلی میں تقریبا 72 لاکھ راشن کارڈ ہولڈر ہیں ۔ اس کا یہ مطلب یہ نہیں ہے کہ لاک ڈاؤن دو مہینوں تک چلے گا ۔ دہلی حکومت اس معاملہ پر عمل کرے گی ۔ تمام آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو  5000 روپے دے کر ان کی مدد کرے گی ۔ تاکہ انہیں اس مالی بحران کے دوران کچھ مدد مل سکے ۔


دہلی میں کووڈ سے 448 افراد کی موت


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قومی دارالحکومت میں کووڈ سے 448 اموات ریکارڈ کی گئیں ، جبکہ اس عرصے کے دوران 18،043 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، جو 15 اپریل کے بعد سب سے کم ہے ۔  انفیکشن کی شرح 29.56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔  یہ لگاتار تیسرا دن ہے جب قومی دارالحکومت میں وبا سے مرنے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی ۔

اتوار کے روز نسبتا کم  (61045) نمونوں کی قومی دارالحکومت میں جانچ کی گئی ، ان میں سے 18043 متاثر پائے گئے ۔  یہ 15 اپریل کے بعد سب سے کم اعداد و شمار ہے،  جب  16699 افراد مثبت پائے گئے تھے۔ حالانکہ ایک روز قبل  1611 افراد کو ویکسین کی خوراک دی گئی ہے ، جو اب تک کی سب سے کم ہے۔  ان افراد  میں سے 1260 افراد نے پہلی خوراک لی ہے۔  دوسرے دن انفیکشن کی شرح 30 فیصد سے کم رہی۔  اتوار کے روز انفیکشن کی شرح 28.33 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 04, 2021 07:46 PM IST