ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پھر بند ہوسکتی ہے جامع مسجد، شاہی امام سید احمد بخاری نے بتائی یہ وجہ

شاہی امام سید احمد بخاری نے کہا کہ قومی راجدھانی میں کورونا وائرس (Corona virus) کے معاملے بڑھنے کے پیش نظر پھر سے تاریخی مسجد کو بند کرنے پر لوگوں کی رائے طلب کی گئی ہے۔

  • Share this:
پھر بند ہوسکتی ہے جامع مسجد، شاہی امام  سید احمد بخاری نے بتائی یہ وجہ
دہلی کی جامع مسجد 30 جون تک کی گئی بند

نئی دہلی: کورونا کے دہلی میں بڑھتے اثر کو دیکھتے ہوئے اب جامع مسجد کو ایک بار پھر بند کیا جا سکتا ہے۔ اس بات کی اطلاع خود شاہی امام سید احمد بخاری (Syed Ahmed Bukhari) نے بدھ کو دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ قدم تب اٹھایا گیا ہے، جب شاہی امام کے سکریٹری امان اللہ کا منگل کی رات صفدر جنگ اسپتال میں کورونا وائرس کے وجہ سے انتقال ہوگیا۔ دہلی میں منگل کو کووڈ-19 (COVID-19) کے 1,366 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 31,309 تک پہنچ گئی جبکہ 905 لوگ اس بیماری سے جان گنوا چکے ہیں۔


شاہی امام سید احمد بخاری نے کہا، ’وہ (امان اللہ) متاثر پائے گئے تھے اور تین جون کو انہیں صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں کل انہوں نے آخری سانس لی’۔ شاہی امام نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھنے کے پیش نظر پھر سے تاریخی شاہجہانی جامع مسجد کو بند کرنے پر لوگوں کی رائے طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’لوگ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے جامع مسجد بند کرنے پر اپنی رائے دے رہے ہیں۔ ہم ایک یا دو دن میں لوگوں کے لئے اسے پھر سے بند کرسکتے ہیں اور ’نماز’ پڑھنے کے لوگوں کی تعداد کو محدود کرسکتے ہیں’۔


حکومت کے ’ان لاک-1’ کے تحت چھوٹ دیئے جانے کے ساتھ ہی دو ماہ سے زیادہ وقت بعد 8 جون کو جامع مسجد کو کھولا گیا تھا۔
حکومت کے ’ان لاک-1’ کے تحت چھوٹ دیئے جانے کے ساتھ ہی دو ماہ سے زیادہ وقت بعد 8 جون کو جامع مسجد کو کھولا گیا تھا۔


8 جون کو جامع مسجد کو کھولا گیا تھا

حکومت کے ’ان لاک-1’ کے تحت چھوٹ دیئے جانے کے ساتھ ہی دو ماہ سے زیادہ وقت بعد 8 جون کو جامع مسجد کو کھولا گیا تھا۔ سید احمد بخاری نے کہا، ’میں نے دیگر چھوٹی مساجد سے بھی لوگوں سے گھروں میں رہنے اور مسجدوں کے بجائے گھر میں ہی ’نماز’ ادا کرنے کی اپیل کرنے کے لئے کہا ہے۔ ایسے وقت میں مساجد میں جانا صحیح نہیں ہے، جب دہلی میں کورونا وائرس کے معاملے عروج پر ہیں۔ جبکہ ہم نے لاک ڈاون کے سبب رمضان کے دوران اور عید پر بھی ایسا نہیں کیا تھا’۔ دراصل، پورے ملک میں 8 جون کو شاپنگ مال اور دفتر سمیت کئی دیگر اداروں کے ساتھ مذہبی مقامات کھولنے پر امام بخاری نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر حکومتوں سے اپنے فیصلے پر ازسرنو غور کرنے کے لئے کہا ہے۔
First published: Jun 10, 2020 04:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading