نئی دہلی: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3,451 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور 40 اموات ہوئی ہیں۔ اب ملک میں کووڈ-19 کے فعال مریضوں کی تعداد 20,635 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں وبا کے آغاز سے اب تک 5,24,064 افراد اس وائرس سے متاثر ہو کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وبا کے آغاز سے اب تک ہندوستان میں کل 4,31,02,194 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں 4,25,57,495 افراد کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
بتادیں کہ ہفتہ کو ملک میں 3,805 نئے کیسز درج ہوئے تھے ۔ کل کے مقابلہ میں آج کے تازہ کیسز میں 9 فیصد کی کمی آئی ہے۔ ایک روز قبل کورونا وائرس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 22 تھی۔ مرکزی وزارت صحت کے ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ہونے والی 40 اموات میں صرف کیرالہ کے 35 لوگ شامل ہیں۔ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد اب تک متاثر ہوئے افراد کی تعداد کا 0.05 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
یومیہ مثبتیت کی شرح 0.96 فیصد ہے اور ہفتہ وار مثبتیت کی شرح 0.83 فیصد ہے۔ ملک میں اب تک کورونا ویکسین کی 1,90,20,07,487 ڈوز دی جا چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17,39,403 ڈوز دی گئی ہیں۔ ریاستوں کو اب تک مرکز سے کورونا ویکسین کی 193 کروڑ سے زیادہ ڈوز موصول ہوئی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والے 40 افراد میں سے 70 فیصد مریضوں کو پہلے ہی کئی دیگر بیماریاں تھیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال مریضوں کی تعداد میں 332 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپنی جانیں گنوانے والوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ دہلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے تازہ ترین اعداد و شمار ابھی تک نہیں آئے ہیں۔ ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق قومی راجدھانی میں 1405 نئے معاملے درج ہوئے اور 2 لوگوں کی موت ہو گئی تھی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔