உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Covid 19: دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے ایک مریض کی موت، اس ماہ اب تک چار لوگ گنوا چکے ہیں جان

    Covid 19 in Delhi: دہلی میں اب کورونا متاثر مریضوں کا روازنہ اعدادوشمار 100 کے پار ریکارڈکیا جارہا ہے۔ اتوار کے روز جہاں جون کے بعد سے کورونا مریضوں کا روزانہ اعدادوشمار سب سے زیادہ 107 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی میں اب کورونا متاثر مریضوں کا روازنہ اعدادوشمار 100 کے پار ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ اتوار کو جہاں جون کے بعد سے کورونا مریضوں کا روزانہ اعدادوشمار سب سے زیادہ 107 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ وہیں آج منگل کو متاثرہ مریضوں کی تعداد 102 ریکارڈ کی گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا متاثرہ ایک مریض کی موت بھی درج کی گئی ہے۔

      بتاتے چلیں کہ گزشتہ 19 دسمبر کو بھی ایک موت ریکارڈ کی گئی تھی۔ قومی دارالحکومت میں دسمبر مہینے میں اب تک 4 مریضوں کی موت درج کی گئی ہے۔ دہلی میں نومبر، اکتوبر اور ستمبر میں بالترتیب 7, 4 اور 5 مریضوں کی جان کووڈ-19 سے ہوئی تھی۔

      دہلی حکومت کے محکمہ صحت کی طرف سے منگل کو جاری کئے گئے ہیلتھ بلیٹن کے مطابق، کورونا جانچ کرانے والوں کا اعدادوشمار 51,544 درج کیا گیا۔ دہلی کی پازیٹیوٹی ریٹ بھی اب بڑھ کر 0.20 فیصد ہوگیا ہے۔ مجموعی مثبت شرح کی بات کریں تو کل یہ 4.50 فیصد تھا جوکہ آج گھٹ کر 4.49 فیصدی ہوگیا ہے۔

      دہلی میں نئے مریضوں کے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی 531 سے بڑھ کر اب 557 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ریکوری کرنے والے مریضوں کی تعداد 75 درج کی گئی۔ مجموعی مثبت شرح کی بات کریں تو یہ کل 14,42, 390 ہوگیا ہے اور ریکور کرنے والوں کی تعداد 14,16,731 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اب تک 25,102 لوگ کورونا سے جان گنوا چکے ہیں۔

      جہاں تک کنٹینمنٹ زون کی بات ہے تو مریضون کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اب یہ کل 173 ہوگئی ہے۔ ہیلپ لائن پر مدد لینے والے بھی خوب کال کر رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں یہ 801 ریکارڈ کی گئی ہے۔ وہیں ایمبولینس خدمات کے لئے کال کرنے والی کال کی تعداد 1592 ریکارڈ کی گئی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: