உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Covid-19: ملک میں کم ہوئی کورونا کی'R-Value'، اگلے 14 دن میں پیک پر ہوگی کورونا کی لہر

    Covid-19: ملک میں کم ہوئی کورونا کی'R-Value'، اگلے 14 دن میں پیک پر ہوگی کورونا کی لہر  (File pic)

    Covid-19: ملک میں کم ہوئی کورونا کی'R-Value'، اگلے 14 دن میں پیک پر ہوگی کورونا کی لہر (File pic)

    Coronavirus Peak in India: ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن (Coronavirus Infection) کے پھیلاؤ کی شرح بتانے والی 'آر-ویلیو' 14 جنوری سے 21 جنوری کے درمیان مزید کم ہو کر 1.57 رہ گئی ہے اور ملک میں انفیکشن کی تیسری لہر (Corona third Wave in India) کے آنے والے پندرہ دنوں میں اپنے عروج پر پہنچنے کا امکان ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن (Coronavirus Infection) کے پھیلاؤ کی شرح بتانے والی 'آر-ویلیو' 14 جنوری سے 21 جنوری کے درمیان مزید کم ہو کر 1.57 رہ گئی ہے اور ملک میں انفیکشن کی تیسری لہر  (Corona third Wave in India) کے آنے والے پندرہ دنوں میں اپنے عروج پر پہنچنے کا امکان ہے ۔ یہ جانکاری انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس کے ابتدائی تجزیے میں دی گئی ہے ۔ آر ویلیو بتاتی ہے کہ ایک شخص کتنے لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے ۔ اگر یہ شرح ایک سے نیچے چلی جاتی ہے تو یہ سمجھا جاتا ہے کہ عالمی وبا ختم ہو چکی ہے ۔

      آئی آئی ٹی مدراس کے ذریعہ 'پی ٹی آئی بھاشا' کے ساتھ شیئر کئے گئے تجزیہ کے مطابق 14 جنوری سے 21 جنوری کے درمیان آر ویلیو 1.57 درج کی گئی ، جو سات سے 13 جنوری کے درمیان 2.2 ، ایک سے 6 جنوری کے درمیان چار اور 25 دسمبر سے 31 دسمبر کے درمیان 2.9 تھی ۔

      پروفیسر نیلیش ایس اپادھیائے اور پروفیسر ایس سندر کی سربراہی میں آئی آئی ٹی مدراس کے شعبہ ریاضی اور سینٹر آف ایکسی لینس فار کمپیوٹیشنل میتھمیٹکس اینڈ ڈیٹا سائنس نے کمپیوٹیشنل ماڈلنگ کے ذریعہ ابتدائی تجزیہ کیا ۔ اعداد و شمار کے مطابق ممبئی کی آر ویلیو 0.67، دہلی کی آر ویلیو 0.98، چنئی کی آر ویلیو 1.2 اور کولکاتہ کی آر ویلیو 0.56 ہے۔

      آئی آئی ٹی مدراس کے شعبہ ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جینت جھا نے بتایا کہ ممبئی اور کولکاتہ کی آر ویلیوز بتاتی ہیں کہ وہاں وبا کا پیک ختم ہو گیا ہے، جب کہ دہلی اور چنئی میں یہ اب بھی ایک کے قریب ہے ۔

      انہوں نے کو بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آئی سی ایم آر کے نئے رہنما خطوط کے مطابق متاثرین کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں کا سراغ لگانے کی لازمیت کو ختم کر دیا گیا ہے اور اس لئے پہلے کے مقابلہ میں انفیکشن کے کم کیسز رپورٹ کئے جا رہے ہیں ۔

      جھا نے بتایا کہ ان کے تجزیہ کے مطابق اگلے 14 دنوں میں 6 فروری تک کورونا وائرس کا پیک آجائے گا ۔ اس سے پہلے یہ پیشین گوئی کی گئی تھی کہ یکم فروری سے 15 فروری کے درمیان تیسری لہر پیک پر ہوگی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: