ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کورونا وائرس کا قہر : مغربی بنگال میں آج سے شروع ہوا ہفتے میں دو دنوں کا لاک ڈاون

لاک ڈاون کے پہلے دن حکومت کو عوام کا بھی تعاون دیکھنے کو ملا ۔ کولکاتہ کی سڑکیں سنسان نظر آئیں ، تمام تر سرگرمیاں ٹھپ تھیں اور تجارتی سرگرمیاں بھی بند رہیں ۔

  • Share this:
کورونا وائرس کا قہر : مغربی بنگال میں آج سے شروع ہوا ہفتے میں دو دنوں کا لاک ڈاون
علامتی تصویر

بنگال میں بڑھتے کورونا وائرس کے قہر پر قابو پانے کے لئے بنگال کی ممتا حکومت نے ریاست میں دو دنوں کا لاک ڈاون لاگو کیا ہے ۔ ریاست میں  ہفتہ میں دو دنوں کے لٸے لاک ڈاون لگایا جائے گا ، جس کی شروعات اج سے ہوگٸی ہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ دو دنوں کے لاک ڈاون سے کورونا کے بڑھتے قدم پر قابو پایا جاٸے گا ۔ بنگال میں کورونا پازیٹیو لوگوں کی تعداد 49 ہزار سے زاٸد ہوچکی ہے جبکہ ہر دن کورونا کے دو ہزار سے زائد نئے معاملات سامنے آرہے ہیں ۔


ریاست میں کورونا کے بڑھتے اثر سے لوگ پرہشان ہیں ۔ وزر اعلی متا بنرجی نے بھی ہاتھ اوپر اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نہ خدا ہے نہ جادوگر، ایسے میں کورونا کی وبا کو روکنے کے لئے سماج کے ہر طبقہ کو آگے آنا ہوگا ۔ آج لاک ڈاون کے پہلے دن حکومت کو عوام کا بھی تعاون دیکھنے کو ملا ۔ کولکاتہ کی سڑکیں سنسان نظر آئیں ، تمام تر سرگرمیاں ٹھپ تھیں اور تجارتی سرگرمیاں بھی بند رہیں ۔


بنگال میں لوگوں میں بھی کورونا کو لے کر تشویش دیکھی جارہی ہے ۔ یہی وجہ کے آج لاک ڈاون کے دوران لوگ گھروں تک ہی محدود رہے ۔ بنگال حکومت نے کورونا پر قابو پانے کیلئے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ، اسی کمیٹی کے مشورے پر ہی ہفتے میں دو دنوں کا لاک ڈاون لاگو کیا گیا ۔ اگلے سنیچرکو بھی لاک ڈاون ہوگا ۔ جبکہ اگلے ہفتے بدھ کو لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے ۔ بنگال میں کورونا سے اب تک بارہ سو ساٹھ لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 23, 2020 08:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading