ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

Corona Vaccine: انسانوں پر تیسرے مرحلہ کا تجربہ، بھارت بائیوٹیک نے 23ہزار والنٹرس کی تقرری کی

حیدرآباد کی بھارت بائیوٹیک کمپنی جو کوورونا کا ٹیکہ تیار کررہی ہے نے 23000والنٹرس کی تقرری کی ہے اوریہ ملک بھر کے کئی مقامات پر اس کے ٹیکہ کوویکسن کے انسانوں پر اس کے تجربہ کے تیسرے مرحلہ کیلئے 26000شرکا کے مقصد کے حصول کی طرف پیشرفت جاری رکھی ہوئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 03, 2021 08:46 PM IST
  • Share this:
Corona Vaccine: انسانوں پر تیسرے مرحلہ کا تجربہ، بھارت بائیوٹیک نے 23ہزار والنٹرس کی تقرری کی
Corona Vaccine: انسانوں پر تیسرے مرحلہ کا تجربہ، بھارت بائیوٹیک میں 23ہزار والنٹرس کی تقرری

حیدرآباد کی بھارت بائیوٹیک کمپنی جو کوورونا کا ٹیکہ تیار کررہی ہے نے 23000والنٹرس کی تقرری کی ہے اوریہ ملک بھر کے کئی مقامات پر اس کے ٹیکہ کوویکسن کے انسانوں پر اس کے تجربہ کے تیسرے مرحلہ کیلئے 26000شرکا کے مقصد کے حصول کی طرف پیشرفت جاری رکھی ہوئی ہے۔یہ کمپنی انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرلوجی(این آئی وی)کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے ٹیکہ تیار کرنے کاکام کررہی ہے۔نومبر میں اس ٹیکہ کے انسانوں پر تجربہ کا آغاز ہوا تھاجس کے تحت 26000والنٹرس کو ٹیکہ دینے کا نشانہ رکھاگیا تھا۔


اپنے ریلیز میں سچیریتا ایلا جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر بھارت بائیوٹیک نے کہاکہ والنٹرس کا جذبہ ہندوستان اور دنیا کے لئے حوصلہ بڑھائے گا۔انہوں نے کہا”ہم جانچ کرنے والوں، ڈاکٹرس، میڈیکل اسٹاف،اسپتالوں کے تعاون اور تیسرے مرحلہ کے انسانوں پر تجربہ میں شمولیت پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔ہم کوویکسن کے انسانوں پر تیسرے مرحلہ کے تجربہ میں 26000افراد کی شرکت کے مقصد کے حصول کے سلسلہ میں پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہیں“۔


قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کی دو ویکسین کے ہنگامی استعمال کو آج باضابطہ طور پر منظوری مل گئی ہے ، جس سے کورونا کی ٹیکہ کاری کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر وینو گوپال جی سومانی نے آج اس بارے میں معلومات فراہم کرائیں۔ انہوں نے بتایاکہ سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) نےبھارت بایو ٹیک کی کوویکسین اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی کووڈ شیلڈ کے ہنگامی استعمال سے سلسلے میں کی گئی اپنی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی کی شفارشات کو منظوری دے دی ہے۔


ڈاکٹر سومانی نے بتایاکہ سی ڈی ایس سی او کی اس کمیٹی میں کئی موضوعات شامل ہیں۔ اس کمیٹی نے جمعہ اور ہفتے کے روز میٹنگ کی تھی اور اپنی تین سفارشات پیش کی تھیں۔ ان سفارشات میں دو کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری دیئے جانے اور ایک تیسرے مرحلے کے معیار کے تجربے کے لئے کیڈیلا ہیلتھ کیئر کو منظوری دیئے جانے سے متعلق تھی۔ ان تینوں سفارشات کو منظوری دی ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jan 03, 2021 08:41 PM IST